ایم کیوایم کی کراچی تنظیمی کمیٹی کے سابق رکن محمدعظیم کی گرفتاری قابل مذمت ہے ۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
محمدعظیم آج صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 115میں فیملی کے ساتھ ووٹ ڈالنے گئے تھے ۔وہ ووٹ ڈالنے کے بعدوہ اپنی فیملی کے ساتھ واپس جارہے تھے کہ رینجرزکے اہلکاروں نے تین تلوارکے علاقے سے انہیں گرفتارکرلیااورنامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا
شاہد پاشاکوکئی روزسے گرفتاری کے بعد سے تاحال سرکاری حراست میں ذہنی وجسمانی اذیتیں دی جارہی ہیں اورانہیں انکے اہل خانہ سے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے
ایم کیوایم کے عہدیداروں اورکارکنوں کوروزانہ گرفتارکیاجارہاہے،گرفتارکرکے انہیں لاپتہ کیاجارہاہے
جن کی گرفتاری ظاہرکی جارہی ہے انہیں طرح طرح کے جھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجارہاہے،
ایم کیوایم کے کارکنوں کو سیاسی کارکن کے بجائے ٹارگٹ کلر،عسکری ونگ اور دہشت گردبناکرپیش کیاجارہاہے۔رابطہ کمیٹی
محمدعظیم کوفی الفوررہاکیاجائے اورایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں کاسلسلہ بند کیا جائے۔رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 7 اپریل 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کی کراچی تنظیمی کمیٹی کے سابق رکن اورسینئرذمہ دار محمدعظیم کی گرفتاری کی شدیدمذمت کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ محمدعظیم آج صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 115میں فیملی کے ساتھ اپناووٹ ڈالنے گئے تھے ۔وہ ووٹ ڈالنے کے بعدوہ اپنی فیملی کے ساتھ واپس جارہے تھے کہ رینجرزکے اہلکاروں نے تین تلوارکے علاقے سے انہیں گرفتارکرلیااورنامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر محمد شاہد پاشاکوکئی روزسے گرفتاری کے بعد سے تاحال سرکاری حراست میں ذہنی وجسمانی اذیتیں دی جارہی ہیں اورانہیں انکے اہل خانہ سے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے عہدیداروں اورکارکنوں کوروزانہ گرفتارکیاجارہاہے،گرفتارکرکے انہیں لاپتہ کیا جارہاہے اور جن کی گرفتاری ظاہرکی جارہی ہے انہیں طرح طرح کے جھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجارہاہے،انہیں سیاسی کارکن کے بجائے ٹارگٹ کلر ، عسکری ونگ اور دہشت گردبناکرپیش کیاجارہاہے۔رابطہ کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ محمدعظیم کوفی الفوررہاکیاجائے اورایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیا جائے ۔