ڈاکٹر فاروق ستار کا قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 کے امیدوارامجد اللہ خان سے رابطہ
حق پرست امیدوار محمد کمال کے حق میں دستبرداری پر شکریہ اور ایم کیوایم میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی
حق پرستی کے قافلے میں آپ کی شمولیت ،عوام کیلئے نیک شگون ثابت ہوگی ، ڈاکٹر فاروق ستار
ایم کیوایم ، غریب ومتوسط طبقہ کے عوام کی بلاامتیاز خدمت پر یقین رکھتی ہے، امجداللہ خان
گمراہ کن پروپیگنڈہ کے بجائے پی ٹی آئی والے اپنی جاگیردارانہ ذہنیت پر نظر ثانی کریں، امجداللہ خان
کراچی۔۔۔7، اپریل 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے نامزد امیدوار امجد اللہ خان سے رابطہ کرکے انہیں ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد پیش کی اور حق پرست امیدوار محمد کمال کے حق میں دستبردار ہونے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے امجداللہ خان کو ایم کیوایم میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ حق پرستی کے قافلے میں آپ کی شمولیت کراچی بالخصوص قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 کے عوام کیلئے نیک شگون ثابت ہوگی ۔ امجداللہ خان نے ڈاکٹر فاروق ستار سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم ،پاکستان کی سب سے منظم جماعت ہے جو غریب ومتوسط طبقہ کے عوام کی بلاامتیاز خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔ انہوں نے بعض عناصر کی جانب سے گمراہ کن پروپیگنڈے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ گمراہ کن پروپیگنڈہ کرنے کے بجائے پی ٹی آئی والے اپنی جاگیردارانہ ذہنیت پر نظر ثانی کریں۔