ایم کیوایم سوشل فورم کی رکن فرح ناز کی علالت پر جناب الطاف حسین کا اظہار تشویش
اللہ تعالی اپنے حبیب پاک کے صدقے فرح ناز کو موضی بیماری سے نجات دلا دے اور مکمل صحت عطا کرے
لندن۔۔6اپریل 2016 ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے گزشتہ شب لائنز ایریا میں الیکشن آفس پر ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان سے گفتگو کی اس دوران ایم کیوایم سوشل فورم کی رکن فرح ناز نے جناب الطاف حسین سے بات چیت کرتے ہوئے اپنی بیماری کے بارے میں آگاہی دی۔ اس موقع پر جناب الطاف حسین نے فرح ناز کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد ومکمل صحتیابی کیلئے دعا کی کہ اللہ تعالی اپنے حبیب پاک کے صدقے فرح ناز کو اس موضی بیماری سے نجات دلادے، انہیں مکمل صحت وتندرستی عطا کر ے ،ان کی عمر دراز کرے انکو ہر پریشانی سے دور رکھے ۔واضح رہے کہ فرح ناز کینسر کے عارضے میں مبتلا ہیں ۔