پانامہ لیکس کے ذریعے سامنے آنے والے الزامات کی تحقیقات کیلئے وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے عدالتی کمیشن قائم کرنے کا اعلان خوش آئندہے۔ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
یہ تحقیقات آزادانہ اورغیرجانبدارانہ ہونی چاہئیں اوران تحقیقات سے عوام کوآگاہ کیاجاناچاہیے ۔ رابطہ کمیٹی
کراچی۔۔۔ 5اپریل 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پانامہ لیکس کے ذریعے سامنے آنے والے الزامات کی تحقیقات کے لئے وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے عدالتی کمیشن قائم کرنے کے اعلان کوخوش آئندقراردیاہے۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ یہ تحقیقات آزادانہ اورغیرجانبدارانہ ہونی چاہئیں اوران تحقیقات سے عوام کوآگاہ کیاجاناچاہیے ۔