Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

گلگت بلتستان اورآزادکشمیرمیں حالیہ طوفانی بارشوں اورسیلابی ریلوں سے پیداہونیوالی صورتحال پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار تشویش


گلگت بلتستان اورآزادکشمیرمیں حالیہ طوفانی بارشوں اورسیلابی ریلوں سے پیداہونیوالی صورتحال پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار تشویش
 Posted on: 4/4/2016 1
گلگت بلتستان اورآزادکشمیرمیں حالیہ طوفانی بارشوں اورسیلابی ریلوں سے پیداہونیوالی صورتحال پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار تشویش 
گلگت بلتستان اورآزادکشمیرمیں حالیہ طوفانی بارشوں اورسیلاب سے متاثرہ لوگوں کوطبّی سہولیات اورخوراک پہنچائی جائے،ایم کیوایم رابطہ کمیٹی 
کراچی:۔۔۔04اپریل2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے گلگت بلتستان اورآزادکشمیرمیں حالیہ طوفانی بارشوں اورسیلابی ریلوں سے پیداہونیوالی صورتحال پرگہری تشویش کااظہارکیاہے اورمطالبہ کیاہے کہ گلگت بلتستان اورآزادکشمیرمیں عوام کی جان ومال کے تحفظ اورنقصانات کے ازالے کے لئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات بروئے کارلائیں جائیں۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ بالائی علاقوں گلگت بلتستان اورآزادکشمیرمیں حالیہ طوفانی بارشوں اوراس سے پیداہونیوالے سیلابی ریلوں نے خطرناک صورتحال اختیارکرلی ہے جس کے باعث مذکورہ علاقوں کی عوام کوشدیدمشکلات وپریشانیوں کاسامناہے جبکہ حکومتی سطح پرکوئی خاطرخواہ اقدامات نہ ہونے کے باعث عوام کوشدیدمایوسیوں کاسامناہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب عوام کچے مکانات کی دیواریں گرنے،سیلابی ریلوں میں کچے مکانات بہہ جانے اورتیزہواؤں سے کچے مکانات کی چھتیں اڑجانے کے باعث بے سروسامان کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پرمجبورہیں جبکہ دوسری وہ اپنے قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ہیں اورخوراک کی کمی کے باعث کھانے پینے کی چیزوں سے محروم ہیں۔رابطہ کمیٹی نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکے عوام سے دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں کہاکہ ایم کیوایم ان کے دکھ درداورپریشانیوں میں ان کے ساتھ ہے اورہرفورم پران کے حق کے لئے آوازبلندکرتی رہی گی۔رابطہ کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ گلگت بلتستان اورآزادکشمیرمیں متاثرین کی جلد از جلد مدد کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں اور متاثرین کو فوری طبی امداد اور خوراک پہنچائی جائے۔رابطہ کمیٹی نے بارشوں اورطوفانی ریلوں سے جاں بحق اورزخمی ہونے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہا ر کرتے ہوئے دعا کی اللہ تعالی مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے اورزخمیوں کوجلدمکمل صحت یابی عطافرمائے۔

9/7/2024 5:09:56 PM