ایم کیوایم کے زیراہتمام اتوار کو دوپہر 2:00بجے پیمرا کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر پرامن احتجاجی مظاہرہ ہوگا
کارکنان و عوام پیمرا کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں ، رابطہ کمیٹی کی اپیل
کراچی ۔۔02 اپریل 2016 ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام 03 اپریل بروز اتوارکو’’پیمرا‘‘کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔یہ احتجاجی مظاہرہ کراچی پریس کلب کے باہر دوپہر 2:00 بجے منعقد ہوگا ۔ احتجاجی مظاہرے میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر زڈپٹی کنوینر ز، ڈپٹی کنوینرز،اراکین رابطہ کمیٹی ،حق پرست سینیٹرز ، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ،نامزد میئر کراچی وسیم اختر ، ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا ، یوسی چیئر مینز ، وائس چیئر مینز ،یوسی کونسلرز، ٹاؤن آفسیز کے ذمہ داران ، کا رکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام شرکت کریں گے ۔
دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کارکنان و عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پیمرا کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں اور اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کرائیں ۔