لانڈھی ٹاؤن یوسی20شیرآباد کے چیئرمین عابدعلی کے انتقال پرایم کیوایم کے قائدالطاف حسین اوررابطہ کمیٹی کااظہارافسوس
کراچی ۔۔۔۔25؍مارچ2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے اچانک حرکت قلب بندہونے باعث لانڈھی ٹاؤن یوسی20شیرآبادیوسی کے حق پرست چیئرمین عابدعلی کے انتقال پرگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے عابدعلی کے سوگوارلواحقین دلی تعزیت وہمدردی اظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ دکھ اورافسوس کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ عابدعلی مرحوم کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ دے۔(آمین)
علاوہ ازین ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے بھی لانڈھی ٹاؤن یوسی20کے حق پرست یوسی چیئرمین عابدعلی کے اچانک انتقال پردلی افسوس کااظہارکرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی اورسوگواران کے صبرجمیل کے لئے دعاکی ہے۔