ممتازاینکراورمذہبی اسکالر ڈاکٹرعامرلیاقت حسین کومکمل تحفظ فراہم کیاجائے ۔رابطہ کمیٹی
ڈاکٹرعامرلیاقت حسین کوطالبان کی جانب سے ملنے والی دھمکیاں قابل مذمت ہیں۔رابطہ کمیٹی
ڈاکٹرعامرلیاقت حسین مذہبی روداری اوربرداشت کے رویے کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں
ڈاکٹرعامرلیاقت حسین سے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا مکمل یکجہتی اورہمدردی کااظہار
لندن ۔۔۔ 21 مارچ 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ممتازاینکراورمذہبی اسکالرڈاکٹرعامرلیاقت حسین کوطالبان کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ڈاکٹرعامرلیاقت حسین مذہبی روداری اوربرداشت کے رویے کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں اورطالبان کی جانب سے ان کوملنے والی دھمکیاں باعث تشویش ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ ڈاکٹرعامرلیاقت حسین کومکمل تحفظ فراہم کیاجائے ۔رابطہ کمیٹی نے اس موقع پر ڈاکٹرعامرلیاقت حسین سے مکمل یکجہتی اورہمدردی کااظہارکیا۔