ایم کیوایم کے ہمدردشمائیل بیگ شہیداورکامران شہیدکو آہوں اورسسکیوں کے درمیان کورنگی نمبر6کے قبرستان میں سپردخاک کردیا
شہداء کی نمازجنازہ اورتدفین میں رابطہ کمیٹی،منتخب نمائندوں اورایم کیوایم کے ذمہداران وکارکنان کی شرکت ،مغفرت کے لئے دعا
ایم کیوایم کے ہمدردشمائیل بیگ اورکامران کی شہادت کاواقعہ ماورائے عدالت قتل ہے جس کامقصدمہاجروں کی نسل کشی ہے
رکن رابطہ کمیٹی محفوظ یارخان کی کامران شہیداورشمائیل بیگ شہیدکی نمازجنازہ کے بعدمیڈیا کو بریفنگ
کراچی ۔۔۔ 20؍ مارچ 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کورنگی ٹاؤن یوسی25کے مہاجر ہمدرد نوجوانوں شمائیل بیگ شہیداورکامران شہیدکوسینکڑوں سوگواران کی آہوں اور سسکیوں کے درمیان کورنگی نمبر6کے قبرستان میں سپردخاک کردیاگیااس سے قبل دونوں مہاجرشہداء کی اجتماعی نمازجنازہ بعدنمازمغرب کورنگی نمبر6،50-Bبدھ بازار گراؤنڈ میں ادا کردی گئی۔نمازجنازہ اورتدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن محفوظ یارخان،حق پرست اراکین اسمبلی سید سردار احمد، شہراز وحید، عامرمعین پیرزادہ،جوائنٹ انچارج سینٹرل ایگزیکٹوکونسل عارف حیدرودیگرا راکین ، ٹاؤن،یوسی اور وارڈ کے چیئرمین ،وائس چیئرمین ،کونسلرز،ذمہ داران،کارکنان ،ہمدردوں اورشہداء کے عزیزواقارب نے بڑی تعدادمیں شرکت کی اورشہداء کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی اورسوگواران کے صبرجمیل کے لئے دعائیں کیں۔اس موقع پرانتہائی رقت آمیزمناظردیکھنے میںآئے شہداء کے بھائی ،بچے اور عزیزرشتہ دار اوردیگردوست احباب شدیدغم سے نڈھال تھے جنہیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اوردیگرذمہ داران ن دلاسہ دیااورسینے سے لگایا۔