Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے زیراہتمام آج ارتھ آور (EARTH HOUR)منایاگیا


ایم کیوایم کے زیراہتمام آج ارتھ آور (EARTH HOUR)منایاگیا
 Posted on: 3/19/2016
ایم کیوایم کے زیراہتمام آج ارتھ آور (EARTH HOUR)منایاگیا 
نائن زیرو عزیز آباد سمیت ملک بھر میں ایم کیوایم کے دفاتر پر غیر ضروری لائیٹیں بند رکھی گئیں
قائدتحریک الطاف حسین اسٹیٹ مین ہیں جواپنی زمین اورنسلوں سے محبت کرتے ہیں،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار
نائن زیروپرارتھ آورکی تقریب میں wwfکے نمائندوں اورایم کیوایم کے رہنماؤں کی شرکت
کراچی ۔۔۔19، مارچ2016
دنیابھرکی طرح متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام بھی ہفتہ19،مارچ 2016 ارتھ آور (EARTH HOUR)کے طورپرمنایاگیا اوراس سلسلے میں رات8:30بجے سے لیکر 9:30بجے تک نائن زیرو اور دیگر دفاتر کی تمام لائٹیں بند رکھی گئی۔ایم کیوایم واحدسیاسی جماعت ہے جوارتھ آور آلودگی سے بچاؤ ، ماحولیات کی بہتری ، گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلیوں سے لاحق خطرات سے نمٹنے اور عالمی برادری کا ساتھ دینے کیلئے ہر سال باقاعدگی سے منایاجاتا ہے اس سلسلے میں ہفتے کی شب ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپرسادہ تقریب منعقدکی گئی جس میںWWFکے پاکستان میں موجودایڈوائزمحمدمعظم خان ، سینئر آفسرمحمدشفیع اللہ،محترمہ صباح نے اپنے ادارے کی نمائندگی کے طورپرشرکت کی ۔اس موقع پرایم کیوایم کے کارکنان اورحق پرست عوام کی بڑی تعدادموجودتھی۔تقریب میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینرڈاکٹرمحمد فاروق ستار، شبیراحمدقائمخانی،عارف خان ایڈدوکیٹ،محفوظ یارخان اوراراکین اسمبلی علی رضاعابدی اورریحان ہاشمی نے ایم کیوایم کی نمائندگی کی۔ تقریب میں نظامت کے فرائض حق پرست رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے انجام دیئے۔ایم کیوایم کے سینئرڈپٹی کنوینرڈاکٹرمحمد فارق ستارنے تقریب سے خطاب میں کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین اسٹیٹ مین ہیں اورجواسٹیٹ مین ہوتاہے وہ اپنے زمین اورنسلوں سے محبت کرتاہے لہٰذاوہ الیکشن جتنے کا پروگرام نہیں بناتابلکہ آنے والی نسلوں کی بقاء وسلامتی اوران کے کل کو بہتربناتاہے،ملک میں جتنابڑاچیلنج کرپشن اوردہشت گردی کاہے اتناہی بڑاچیلنج ماحولیاتی آلودگی بھی ہے جودن بہ دن ہماری نسلوں کی بقاء وسلامتی کے لئے خطرہ بنتا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیاہے کہ ہم ایسے درخت لگائیں جونہ صرف سیاہ دار،پھل دار،گھوسلیداربھی ہوں،انہوں نے کہاکہ مستقبل کی بقاء و سلامتی اور نسلوں کی بقاء وسلامتی ارتھ آورکاایک حصہ ہے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم سمجھتی ہے کہ موحولیاتی آلودگی سے بچاؤکے لئے پالیسی ترتیب دینی چاہئے اوراس کا سنجیدگی سے کام کرناہوگااوریہی وجہ ہے کہ سڈنی میں شروع ہونی والے ارتھ آورکو ایم کیوایم باقاعدگی کے ساتھ مسلسل چارسالوں سے آرتھ اورر مناتی آئی ہے اور یہ ہمارے قائدکے ویژن کاحصہ ہے جوسمجھتے ہیں کہ زمین سے محبت کیاہوتی ہے،زمین کائنات میں وہ سیارہ ہے جہاں زندگی آبادہے لہٰذا ہمیں زندگی کو آبادرکھنے کے لئے معدنی وسائل،پانی کے وسائل،موحولیاتی وسائل اورانرجی وسائل کوسوچ سمجھ اوردیکھ بھال کراستعمال کرناہوگااورانہیں محفوظ رکھناہوگا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کواس طرف توجہ دینی چاہئے اوربلدیاتی اداروں کوبااختیاربناکراس مہم کاآگے لیجاناچاہئے کراچی قومی شہرہے یہاں ترقی ہوگی توپاکستان کوفائدہ ہوگااورملک ترقی کریگا۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی صفائی مہم بھی موحولیاتی آلودگی کواچھاکرنے کے لئے ضروری ہے جوارتھ آورکاہی حصہ ہے۔تقریب سے ڈبلیوڈبلیوایف کے ایڈوائزرمعظم نے اپنے خطاب میں ایم کیوایم کاشکریہ اداکیااورکہاکہ پاکستان میں3سوسے زائدسیاسی جماعتیں ہیں لیکن ایم کیوایم واحدسیاسی جماعت ہے جوزمین سے محبت اورآنے والی نسلوں سے کی بقاء کے لئے کوشاں ہیں اورہرسال ارتھ آورمناتی ہے جس کے متعلق دیگرجماعتیں سوچتی تک نہیں۔علی رضاعابدی اورریحان ہاشمی نے خطاب میں کہاکہ ایم کیوایم روایت شکن جماعت ہے جوفلاحی انسانیت کے لئے کام کررہی ہے،قائدتحریک الطاف حسین نے پاکستان میں گراؤنڈرائلٹی کودیکھتے ہوئے باربارکہاہے کہ جس طرح ڈیم وغیرہ پاکستان کے لئے ضروری ہیں اسی طرح ارتھ آور بھی ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں درخت لگانے کی ضرورت ہے ۔








9/7/2024 9:28:10 AM