ایم کیو ایم کا 32 واں یوم تاسیس جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں تحریکی جوش و جذبے سے منایا گیا۔
جلسے میں لاکھوں کی تعداد میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مرد، خواتین، نوجوان، بچے، بچیوں اور بزرگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہمشیرہ محترمہ سائرہ باجی بھی جلسے میں موجود تھی۔
32 یوم تاسیس کے موقع میں کالج و یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات اوراساتذہ کرام، پروفیسرز نے شرکت کی۔
یوم تاسیس کے مرکزی جلسے میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جید علماء کرام بھی موجود تھیں اور اس کے علاوہ تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد بھی بڑی تعداد میں موجود تھیں۔
پنڈال کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں جناب الطاف حسین کی تصاویر اٹھا رکھی تھی جن پر جلی حرفوں میں "Father of the Oppressed Nation Altaf Hussain" تحریر تھا جبکہ چھوٹی بچیوں نے تحریکی پرچم کی رنگ کی چوڑیاں اور لباس پہن رکھا تھا۔
شرکاء جناب الطاف حسین کے حق میں فلک شگاف نعرے جن میں ’’ہم نہ ہو ہمارے بعد ۔۔۔ الطاف الطاف‘‘، ’’وہ دور ہے تو کیا ہوا ۔۔۔ دلوں میں ہے بسا ہوا، ’’ہمیں منزل نہیں رہنما چاہئے‘‘، ’’یو قدم یو آواز ۔۔۔ الطاف الطاف‘‘ ، ’’قائد تیرا ایک اشارہ ۔۔۔ حاضر حاضر لہو ہمارا‘‘ اور دیگر نعرے لگا رہے تھے۔
جلسہ گاہ میں آنے والے شرکاء کی گاڑیاں عائشہ منزل تا مکا چوک اور دوسری جانب یاسین آباد سے مکا چوک تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی تھی۔
جناح گراؤنڈ مکمل طور پر بھرنے کے باعث اطراف کی گلیوں کے ساتھ ساتھ جناح گراؤنڈ سے مکا چوک جانے والی سڑک پر بھی ہزاروں کی تعداد میں عوام بیٹھے تھے ۔
جلسہ گاہ میں ڈس ایبل افراد کی بہت بڑی تعداد موجود تھی جبکہ شعبہ PWD کی جانب سے بینر آویزاں کیا گیا تھا جس پر تحریر تھا (قائد تحریک جناب الطاف حسین آپ سے امید ، احساس ،محبت ملی ہے ہم کو )
جناح گراؤنڈ سے متصل یادگار شہداء کو ایم کیو ایم کے پرچم کے رنگوں والی لائٹوں سے مزیں کیا گیا تھا جو نہایت ہی خوبصورت منظر پیش کر رہا تھا ۔
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں آمد کو مرکزی اسکرین پر لائیو دیکھایا گیا۔
ایم کیو ایم کے 32 یوم تاسیس کے موقع پر جناب الطاف حسین کا وڈیو لنک خطاب کراچی سمیت ملک کے 22 شہروں میں براہ راست دیکھا گیا جبکہ 37 سے زائد مقامات پر براہ راست سنا گیا۔