ایم کیوایم کا 32واں یوم تاسیس تنظیمی جوش وخروش کے ساتھ کل ملک بھر میں منایاجائے گا
جناب الطاف حسین ،ایم کیو ایم کے 32ویں یوم تاسیس کے موقع پر ملک بھر میں منعقد ہونے والے اجتماعات سے ٹیلی فونک خطاب کریں گے
ایم کیوایم کے 32ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں صوبہ سندھ ، پنجاب ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں اجتماعات
منعقد ہوں گے جبکہ یوم تاسیس کا مرکزی اجتماع جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں ہوگا
کارکنان و عوام میں ایم کیوایم کے 32ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں زبردست جوش و خروش پایاجاتا ہے
عوام وکارکنان پر مشتمل مختلف ریلیوں کی بھی جناح گراؤنڈ آمد کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث جناح گراؤنڈ میں زبردست گہما گہمی دکھائی دے رہی ہے اور ایک دن قبل ہی جناح گراؤنڈ جلسہ گاہ کا منظر پیش کررہا ہے
نائن زیرو ، ایم پی اے ہاسٹل خورشید بیگم سیکریٹریٹ ، جناح گراؤنڈ ، مکا چوک ، مدنی مسجد چوک اور عائشہ منزل سمیت شہر کے مختلف علاقوں کو ایم کیوایم کے پرچموں ، جناب الطاف حسین کی تصاویر سے سجا دیا گیا
کراچی ۔۔۔17، مارچ2016ء
ایم کیوایم کا 32واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا ، ایم کیوایم کے بانی و قائد تحریک جناب الطاف حسین 18مارچ 2016ء بروز جمعہ کو ایم کیوایم کے 32ویں یوم تاسیس کے موقع پر ملک پر بھر میں منعقد ہونے والے اجتماعات سے بیک وقت ٹیلی فونک خطاب کریں گے ۔ ایم کیوایم کے 32ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں صوبہ سندھ ،پنجاب ، بلوچستان، خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں یوم تاسیس کے اجتماعات منعقد ہوں گے اور اس سلسلے کا مرکزی اجتماع جناح گراؤنڈ عزیز آباد کراچی میں منعقد کیاجائے گا ۔ 32ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں ایم کیوایم کے کارکنان و عوام میں زبردست جوش و خرو ش پایا جاتا ہے ۔ایم کیوایم کے 32 ویں یوم تاسیس کے موقع پر جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں ہونیو الے مرکزی اجتماع کی تیاریوں اور انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے جبکہ اسٹیج تیاری اور پنڈال میں سجاوٹ کا کام بھی شروع کردیاگیا ہے ۔ یوم تاسیس کے سلسلے میں جناب الطاف حسین کی رہائش گاہ ’’نائن زیرو‘‘،ایم پی اے ہاسٹل،خورشیدبیگم سیکریٹریٹ،شعبہ اطلاعات اورجناح گراؤنڈسمیت نائن زیرو کے اطراف کی عمارتوں، گلیوں اور شاہراہوں خصوصاً مکاچوک،مدنی مسجدچوک اورعائشہ منزل چورنگی کوبرقی قمقموں،جھالروں،ایم کیوایم کے پرچموں اورقائدتحریک الطاف حسین کی تصاویرسے سجایاجارہاہے اور مختلف بینرز لگائے جارہے ہیں جن پر یوم تاسیس کی مبارکباد کے کلمات تحریر ہیں۔یوم تاسیس کے سلسلے میں کی گئی سجاوٹ کو دیکھنے کیلئے مختلف فملیز کی جناح گراؤنڈآمدکاسلسلہ جاری ہے اورجناح گراؤنڈمیں میلے کاسماں دکھائی دے رہاہے ا سی طرح کراچی اور سندھ کے دیگر شہروں کے کے مختلف علاقوں کو بھی برقی قمقموں ، ایم کیوایم کے پرچموں ، جناب الطاف حسین کی تصاویر اور بینروں سے سجایاجارہا ہے اور یوم تاسیس کے سلسلے میں ایم کیوایم کے کارکنان وہمدرد عوام میں زبردست جوش وخروش دیکھنے میں آرہا ہے ۔یوم تاسیس کے اجتماع کی تیاریوں کیلئے مختلف شعبہ جات پر مشتمل دی گئی کمیٹیوں کے اراکین کی جا نب سے فعال کردار ادا کیاجارہا ہے ۔