Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے تحت جامعہ کراچی میں ’‘صاف کراچی مہم ‘‘


ایم کیوایم کے تحت جامعہ کراچی میں ’‘صاف کراچی مہم ‘‘
 Posted on: 3/16/2016
ایم کیوایم کے تحت جامعہ کراچی میں ’‘صاف کراچی مہم ‘‘ 
نوجوان طبقہ بالخصوص طلبا وطالبات مستقبل کے معمار ہیں، ڈاکٹر فاروق ستار
طلبا وطالبات اور عوام اپنے اتحاد سے کراچی میں انتشارپھیلانے کی سازش کو ناکام بنادیں گے، ڈاکٹرفاروق ستار
چھٹے دن جامعہ کراچی کے فارمیسی ، آرٹس لابی ، ایڈمن بلاک ، کینٹین اور دیگر شعبوں میں صفائی کاکام انجام دیئے گئے 
رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار ،ر ابطہ کمیٹی کے اراکین ، ارکان قومی اسمبلی ، حق پرست میئر کراچی اور اے پی ایم ایس او کی مرکزی کابینہ نے صبح جامعہ کراچی شعبہ فارمیسی سے صفائی مہم کا آغاز کیا 
صفائی مہم کو وسعت دیکر دیگر تعلیمی اداروں، اسپتالوں اور کاروباری مراکز تک پھیلاجائے گا ، نامزد میئر وسیم اختر 
کراچی ۔۔۔16، مارچ2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹرفاروق ستار نے کہاہے کہ نوجوان طبقہ بالخصوص طلبا وطالبات مستقبل کے معمار ہیں اور ایم کیوایم مستقبل کے معماروں کی صلاحیتوں کو خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کی ضمانت تصورکرتی ہے ۔ طلبا وطالبات اور عوام اپنے اتحاد سے کراچی میں انتشارپھیلانے کی سازش کو ناکام بنادیں گے۔یہ بات انہوں نے آج ایم کیوایم کے تحت جامعہ کراچی میں ’’صاف کراچی مہم ‘‘ کے چھٹے روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ صفائی مہم کے سلسلے میں جامعہ کراچی کے شعبے فارمیسی کے باہر کیمپ لگایا گیا تھا جہاں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار ، رابطہ کمیٹی کے ارکان امین الحق ، محترمہ ذرین مجید ، حق پرست ارکان قومی اسمبلی محترمہ ثمن جعفری ،محترمہ نکہت شکیل اور نامزد میئر کراچی وسیم اختر نے جامعہ کراچی میں صفائی مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر اے پی ایم ایس او کے چیئرمین سرفراز صدیقی اوراے پی ایم ایس او کی مرکزی کابینہ کے اراکین کے علاوہ جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات کے طلبا وطالبات بھی صفائی مہم میں ان کے ہمراہ تھے ۔صاف کراچی مہم کے سلسلے میں جامعہ کراچی کے شعبہ فارمیسی ، آرٹس لابی ، ایڈمن بلاک ، کینٹین اور دیگر شعبوں کے باہر جھاڑو لگائی گئی اور کچراصاف کیا گیا اور طلبا میں صفائی کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ صاف کراچی مہم کے تحت شہر کی متعدد یوسیز میں سے ٹنوں کے حساب سے کچرا ٹھکانے لگایا گیا ہے اور آج شہر کے سب سے بڑے تعلیمی ادارے جامعہ کراچی میں صفائی مہم کے ذریعے مختلف شعبہ جات کی صفائی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالب علموں سمیت سب کو صفائی مہم میں شامل ہونا چاہئے ، آج طالب علموں نے مادر علمی میں صفائی نصف ایمان کے تصور کو عملی طور پر اجاگر کیا ہے جس پر وہ زبردست خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ یہ مارچ کا مہینہ ہے اور اس مہینے قرار داد پاکستان منظور ہوئی تھی اور تاریخ شاہد ہے کہ جامعہ علی گڑھ کے طلبہ و طالبات ، جب تک پاکستان بنانے کی جدوجہد میں شامل نہیں ہوئے تھے اس وقت تک پاکستان کا قیام ممکن نہیں ہوا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ آج جو عناصر انتشار کی پالیسی لے کر میدان میں اترے ہیں اسے طلبہ و طالبات اورعوام اپنے اتحاد ناکام بنا دیں گے اور انتشار کو اپنے درمیان ہرگز پنپنے نہیں دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ سندھ کے شہروں میں صاف ستھرااور صحت مند ماحول فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن نجانے کیوں وزیراعلیٰ سندھ اور حکومت سندھ کو ایم کیوایم کی صفائی مہم سے بعض ہے، حکومت کی جانب سے ایم کیوایم کی صفائی مہم میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، شہرکے مختلف علاقوں سے کچرا اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کیلئے ضروری مشینری فراہم نہیں کی جارہی ہے جوکہ قابل مذمت ہے ۔ ۔رابطہ کمیٹی کے رکن امین الحق نے کہا کہ اے پی ایم ایس او کے ساتھ جامعہ کراچی کے طلبا وطالبات کا اپنی جامعہ کی صفائی مہم میں شریک ہونا ایک مثبت قدم ہے اور انشاء اللہ ایم کیوایم اپنی مددآپ کے تحت عوام کی خدمت کا عمل جاری رکھے گی۔ رابطہ کمیٹی کی رکن محترمہ زرین مجید نے کہاکہ صاف کراچی مہم کو تعلیمی اداروں تک وسعت دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ ایم کیوایم، طلباء کو بھی صاف ستھرے اورصحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے عملی طور پر کوشاں ہے ۔ نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کراچی یونیورسٹی میں صفائی مہم میں طلبہ و طالبات اور اساتذہ ایمپلائز یونین کا ہمیں بھر پور تعاون حاصل رہا ہے ، جناب الطاف حسین نے بھی جامعہ کراچی سے ہی تعلیم حاصل کی ہے اور یہیں سے انہوں نے مظلوم عوام کے حقوق کی جدوجہد کی تحریک کی بنیاد رکھی تھی، انہوں نے کہاکہ صفائی مہم کو وسعت دیکر دیگر تعلیمی اداروں، اسپتالوں اور کاروباری مراکز تک پھیلاجائے گا ۔اے پی ایم ایس او کے چیئرمین سرفراز احمد صدیقی نے صفائی مہم میں بھرپورحصہ لینے پر جا معہ کرا چی کے طلبہ وطا لبات سے دلی تشکرکااظہارکیا۔







تصاویر

9/8/2024 3:46:00 PM