حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ آصف کی نند اورمیاں آصف کی ہمشیرہ کے انتقال پررابطہ کمیٹی کااظہارافسوس
ایم کیوایم سینٹرل پنجاب کے صدرسیدشاہین انورگیلانی کی ہمراہ ایم کیوایم کے وفدکی مرحومہ کے نمازجنازہ میں شرکت،مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی
لاہور:۔۔15؍مارچ2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ آصف کی نند اور میاں آصف کی ہمشیرہ کے انتقال پرگہرے رنج وغم کااظہارکیا ہے۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی مرحومہ کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگواران کوصبرجمیل عطاکرے۔(آمین)
علاوہ ازیں ایم کیوایم سینٹرل پنجاب کے صدرسیدشاہین انورگیلانی کے ہمراہ ایم کیوایم کے وفدنے مرحومہ کی نمازجنازہ میں شرکت کی اورمرحومہ کے بھائی میاںآصف اوردیگرسوگوارلواحقین سے ملاقات کرکے قائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیااورمرحومہ کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی کے فاتحہ خوانی اورسوگواران کے صبرجمیل کے دعائیں کیں۔