Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جب ہمارے میئر اور ڈپٹی میئر حلف اٹھالیں گے تو ہم صفائی کے نظام کو اوربہتر سے بہتر بنائیں گے، ڈاکٹر فاروق ستار


جب ہمارے میئر اور ڈپٹی میئر حلف اٹھالیں گے تو ہم صفائی کے نظام کو اوربہتر سے بہتر بنائیں گے، ڈاکٹر فاروق ستار
 Posted on: 3/12/2016
جب ہمارے میئر اور ڈپٹی میئر حلف اٹھالیں گے تو ہم صفائی کے نظام کو اوربہتر سے بہتر بنائیں گے، ڈاکٹر فاروق ستار 
کراچی میں پانی کی کمی کی بڑی وجہ کے فور منصوبہ پر عملدرآمد نہ کرنا ہے، ڈاکٹر فاروق ستار 
شہر میں بڑے پیمانے پر صفائی مہم جاری ہے اور کے ایم سی کی مشینری کو بلاول ہاؤس کی زینت بنا کر رکھ دیا گیا ہے، رکن رابطہ کمیٹی کمال احمد 
سندھ حکومت نے صفائی مہم میں تعاون نہ کرکے ایم کیوایم کو ہی نہیں کراچی کے عوام کو دھوکا دیا ہے، نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر 
سندھ حکومت نے 8برسوں سے کراچی کو لاوارث چھوڑ رکھا ہے ، مرکزی رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 
’’صاف کراچی مہم ‘‘ کے تیسرے روز مختلف ڈسٹرکٹ میں ایم کیوایم کے رہنماؤں کی صحافیوں سے گفتگو 
کراچی ۔۔۔12، مارچ2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی میں پانی کی کمی کی بڑی وجہ کے فور منصوبہ پر عملدرآمد نہ کرنا ہے ، حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کے فور منصوبہ پر عملدرآمد کیلئے مختص رقم جلد از جلد جاری کی جائے ،اگر کے فور منصوبہ مکمل نہ ہوا تو ہم احتجا ج کریں گے چاہے اس کیلئے ہمیں سی ایم ہاؤس ہی کیوں نہ جانا پڑے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ’’صاف کراچی مہم ‘‘ کے دوران ڈسٹرکٹ ساؤتھ کی یوسی 23نانک واڑہ میں صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر صفائی مہم میں مصروف ذمہ داران و کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد بھی ان کے ہمراہ موجود تھی ۔ ڈاکٹر فاورق ستار نے کہاکہ صفائی مہم کے تیسرے روز ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے علاقے پان منڈی ، گنگا بائی کمپاؤنڈ ، گودھرا گلی ، چاول بازار ، بابائے اردو روڈ ، رسالہ پولیس ہیڈ کوارٹر ، نجم الدین اسٹریٹ ، چاند بی بی روڈ ، کے ایم سی سٹی کورٹ لنڈا بازار اور سول اسپتال کے علاقوں میں صفائی ستھرائی کے کام نجام دیئے گئے ہیں اور ان علاقوں کو صاف ستھرا کرکے انہیں اصل شکل دیدی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ صفائی مہم میں ہمارے ساتھ این جی اوز اور غیر سرکاری تنظیموں نے رابطہ کرکے ہماری مالی مدد کے ساتھ ساتھ صفائی کیلئے درکار سامان بھی خرید کر فراہم کیا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ صفائی مہم کے سلسلے میں ہمارے پاس ڈمپر اور لوڈر نہیں ہیں جس کے باعث صفائی کے کاموں میں دشواری کا سامنا ہے لیکن کارکنان و عوام میں پائے جانے والے ہمت اور حوصلہ نے ڈمپر اور لوڈرز کی ضرورت پڑنے نہیں دی ۔ انہوں نے کہا کہ جب ہمارے میئر اور ڈپٹی میئر حلف اٹھالیں گے تو ہم اس صفائی کے نظام کو اوربہتر سے بہتر بنائیں گے ۔ کراچی میں پانی کی کمی کی بڑی وجہ کے فور منصوبہ پر عملدرآمد نہ کرنا ہے جس سے کراچی کو 240ملین اضافی گیلن پانی ملنا تھا ۔ کے فور پر 25ارب روپے خرچ ہوں گے ، صوبائی اور وفاقی حکومتیں کے فور منصوبے کی رقم جلد جاری کریں کیونکہ کراچی میں پانی کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کرتا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر کے فور منصوبہ مکمل نہ ہوا تو ہم احتجاج کریں گے چاہے اس کیلئے ہمیں سی ایم ہاؤس ہی کیوں نہ جانا پڑے ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی سب سے زیادہ رینیو دیتا ہے اور شہر کراچی کے پیسے سے میٹرو بنائی جارہی ہے ، اب ہمیں اپنے حق کیلئے نکلنا ہوگا اور دھرنے بھی دینے ہوں گے اور ہم جمہوری احتجاج کے ذریعے حکومت کے ضمیر کو جھنجھوڑیں گے ۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن کمال احمد نے صفائی مہم کے تیسرے دن ڈسٹرکٹ سینٹرل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کی صفائی مہم مخصوص علاقوں تک محدود نہیں ہے بلکہ اس مہم سے کراچی میں رہنے والی تمام قومیتوں اور برادریوں کو فائدہ ہورہا ہے اور صاف ستھرا ماحول مل رہا ہے ۔ انہو ں نے شکوہ کیا کہ شہر میں اتنے بڑے پیمانے پر صفائی مہم جاری ہے لیکن کے ایم سی کی مشینری کو بلاول ہاؤس کی زینت بنا کر رکھ دیا گیا ہے ۔ حق پرست میئر کراچی وسیم اختر نے صفائی مہم کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم صفائی مہم میں پرائیویٹ طور پر منگوائی گئی چھوٹی مشینری کا استعمال کررہے ہیں اور سندھ
حکومت نے صفائی مہم میں تعاون نہ کرکے ایم کیوایم کو ہی نہیں کراچی کے عوام کو دھوکا دیا ہے اور انہیں ایک مرتبہ پھر مایوس کردیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عوامی خدمت کیلے حکومتی وسائل اور اختیارات کا بہانہ بنا کر ہم چین سے نہیں بیٹھ سکتے اور جب تک شہر کراچی کو صاف ستھرا نہیں کرلیتے صفائی مہم جاری رہے گی ۔ ایم کیوایم کے مرکزی رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ڈسٹرکٹ کورنگی میں صفائی مہم کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صفائی مہم میں حکومت سندھ کی عدم توجہی ظاہر کرتی ہے کہ اسے کراچی اور اس کے عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ، سندھ حکومت نے 8برسوں سے کراچی کو لاوارث چھوڑ رکھا ہے اور ایم کیوایم کی صفائی مہم کے بعد بھی اسی بے حسی کا مظاہرہ کررہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان ، منتخب ارکان قومی اسمبلی ، بلدیاتی نمائندوں کے علاوہ ہمدرد بھی موجود تھے ۔ 

4/23/2024 11:54:03 AM