Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کی ’’صاف کراچی مہم ‘‘ کاتیسر ا دن ، شہر کے متعدد علاقے صاف ستھرے دکھائی دینے لگے


متحدہ قومی موومنٹ کی ’’صاف کراچی مہم ‘‘ کاتیسر ا دن ، شہر کے متعدد علاقے صاف ستھرے دکھائی دینے لگے
 Posted on: 3/12/2016
متحدہ قومی موومنٹ کی ’’صاف کراچی مہم ‘‘ کاتیسر ا دن ، شہر کے متعدد علاقے صاف ستھرے دکھائی دینے لگے 
تیسرے روز شہر کے چھ ڈسٹرکٹ کی 13یوسیز میں ٹنوں کے حساب سے کچرا اٹھاکر ٹھکانے ، گلیوں ، محلوں میں جمع گندے پانی کو صاف ، نکاسی آب کے نظام کو بحالی، نالوں کی صفائی ، جراثیم کش ادویات کے اسپرے ،دیواروں سے وال چاکنگ مٹا کر ان پر سفیدی کی گئی 
صفائی مہم کے سلسلے میں مختلف علاقوں میں شجر کاری کی گئی اور سڑکوں اور گلیوں میں چونا ڈالا گیا 
صفائی مہم کے دوران جس طرح سے گلیوں اور محلوں کی صفائی کی گئی ہے اس کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے ہیں ، عوامی تاثرات 
کراچی ۔۔۔12، مارچ2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ’’صاف کراچی مہم ‘‘جوش وخروش کے ساتھ جاری ہے اور آج صفائی مہم ز تیسرے دن میں داخل ہوگئی۔’’صا ف کراچی مہم ‘‘ نتیجے شہر کے متعد د علاقے صاف ستھرے دکھائی دینے لگے ۔’’صاف کراچی مہم ‘‘ سلسلے میں کراچی کے چھ ڈسٹرکٹ کی مزید 2، 2یوسیز میں صبح 9بجے سے شام 5بجے تک صفائی مہم جاری ہے،اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کے علاقے لائینز ایریا ٹاؤن کی یوسی 11قادری پکوان انکوائری آفس ، یوسی 9جٹ لائن Kگراؤنڈ ، ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے ناظم آباد ٹاؤن کی یوسی 16,17میک کالجیٹ سخی حسن ، یوسی 19,20شپ آنر کالج ، ڈسٹرکٹ ویسٹ کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی یوسی 19، 24، 26رحمت چوک ، ساڑھے گیارہ اورنگی ، ڈسٹرکٹ کورنگی کی یوسی 02، 03، ملیر ٹاؤن میں ماڈل کالونی پھاٹک اور ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے علاقے کی یوسی 23نانک واڑہ میں صفائی مہم زبردست انداز میں جاری رہی جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، نامز د میئر کراچی ، ڈپٹی میئر کراچی ، بلدیاتی نمائندوں ، ایم کیوایم کے کارکنان ، عوام ، طلباء ، تاجر ، دکاندار وں، وکلاء ، سول سوسائٹی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے حصہ لیا ۔صفائی مہم کے تیسرے روز شہر کی کراچی کے چھ ڈسٹرکٹ کی 13یوسیز میں ٹنوں کے حساب سے کچرا اٹھاکر ٹھکانے لگایا گیا ، گلیوں ، محلوں میں جمع گندے پانی کو صاف کیا گیا ، نکاسی آب کے نظام کو بحال کیا گیا ، نالوں کی صفائی کی گئی ، جراثیم کش ادویات کے اسپرے کئے گئے ،دیواروں سے وال چاکنگ مٹا کر ان پر سفیدی کی گئی اور سڑکوں اور گلیوں میں چونا ڈالا گیا ۔صفائی مہم کے تیسرے دن ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے ڈسٹرکٹ ساؤتھ رنچھوڑ لائن ٹاؤن کی یوسی 23نانک واڑ ہ ، رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر عبد القادر خانزادہ ، ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرانے ڈسٹرکٹ ایسٹ ، رابطہ کمیٹی کے رکن کمال ملک اور نامزد میئر کراچی وسیم اختر نے ڈسٹرکٹ سینٹرل ، رابطہ کمیٹی کے ارکان اظہار احمد خان ، گلفراز خان نے ڈسٹرکٹ ویسٹ ، رابطہ کمیٹی کی رکن محترمہ ذرین مجید اور ایم کیوایم کے مرکزی رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ڈسٹرکٹ کورنگی اور ملیر کے علاقوں میں عوام و کارکنان کے ساتھ صفائی مہم میں حصہ لیا ۔اس موقع پررابطہ کمیٹی کے اراکین نے کیمپوں پر عوام کی جانب سے کچرے اور گندے پانی کے جوہڑ اور علاقوں کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے درخواستیں بھی وصول کی اور عوامی نشاندہی پر گندگی کے ڈھیر کو ٹھکانے لگایا ۔ اس موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے عوام کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کی صفائی مہم صرف اعلان تک محدود نہیں رہی ہے بلکہ صفائی مہم کے دوران جس طرح سے گلیوں اور محلوں کی صفائی کی گئی ہے اس کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی وسائل اور مشینری نہ ہونے کے باوجود اپنی مدد آپ کے تحت شہر کراچی کی صفائی کا بیڑا اٹھا کر ایم کیوایم نے عملی طور پر عوام جماعت ہونے کا ثبوت دیدیا ہے اور عوام شہر کراچی کو صاف ستھرا کرنے کی مہم شروع کرنے پر ایم کیوایم کے شکر گزارہیں۔ اس موقع پر انہوں نے قائد تحریک جناب الطاف حسین سے صفائی مہم کے آغازپر دلی تشکر کااظہار کیا اور ان کی درازی عمر ، صحت و تندرستی اور عافیت کیلئے دعا بھی کی ۔ 
District Malir

Ranchorline Nanak Wahra


North Karachi


Society 


4/24/2024 7:06:11 AM