ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سابق رکن اور سابق رکن سندھ اسمبلی شعیب بخاری ایڈوکیٹ کی طبیعت زیادہ ناساز ہوگئی، ضیاء الدین اسپتال میں داخل کردیا گیا
رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کہف الوریٰ اور ارکان سندھ اسمبلی ریحان ظفر، جمال احمد اور دیگر ارکان اسپتال پہنچ گئے، اہل خانہ سے ملاقات
ایم کیوایم کے کنوینر ندیم نصرت کا شعیب بخاری ایڈوکیٹ کی علالت پر اظہار تشویش
کراچی ۔۔۔ 11 مارچ 2016ء
متحدہ قومی موو منٹ کی رابطہ کمیٹی کے سابق رکن اورسابق رکن سندھ اسمبلی شعیب بخاری ایڈوکیٹ کی طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث انہیں ایک مقامی اسپتال سے ضیاء الدین اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کہف الوریٰ اورارکان سندھ اسمبلی ریحان ظفر،جمال احمد اور دیگر ارکان بھی اسپتال پہنچ گئے اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی ۔ دریں اثناء رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے شعیب بخاری ایڈوکیٹ کی علالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ شعیب بخاری ایڈوکیٹ کو صحت وتندرستی عطاکرے۔ انہوں نے کارکنان وعوام سے بھی اپیل کی کہ وہ شعیب بخاری ایڈوکیٹ کی صحتیابی کے لئے دعاکریں۔