Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

میں مورثی اور خاندانی سیاست کے خلاف ہوں۔ الطاف حسین


میں مورثی اور خاندانی سیاست کے خلاف ہوں۔ الطاف حسین
 Posted on: 3/11/2016
میں مورثی اور خاندانی سیاست کے خلاف ہوں۔ الطاف حسین
اپنے رشتہ داروں اور خاندان کے افراد کو نوازنے کی بجائے عام کارکنوں کو الیکشن میں ٹکٹ دے کر اسمبلیوں میں بھیجا 
جو لوگ کہتے ہیں کہ آپ اپنا جانشین مقرر کردیں میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ میں کوئی بادشاہ نہیں ہوں کہ اپنا جانشین مقرر کروں
جمہوریت اور اظہار رائے کی جتنی آزادی ایم کیو ایم میں ہے اتنی پاکستان کی کسی سیاسی جماعت میں نہیں
ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت میری صحت کے متعلق جھوٹی افواہیں پھیلائیں گئیں 
اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ میں بالکل خیریت سے ہوں اور اس وقت آپ سے گفتگو کررہا ہوں
اللہ تعالیٰ نے مجھے لاکھوں کروڑوں چاہنے والے دیئے جو بغیر کسی لالچ کے مجھ سے بے لوث عقیدت رکھتے ہیں
جناب الطاف حسین کی خورشید بیگم میموریل ہال میں رابطہ کمیٹی اور شعبہ جات کے ذمہ داران سے گفتگو 
لندن۔۔11مارچ2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ میں مورثی اور خاندانی سیاست کے خلاف ہوں۔ اپنے رشتہ داروں اور خاندان کے افراد کو نوازنے کی بجائے عام کارکنوں کو الیکشن میں ٹکٹ دے کر اسمبلیوں میں بھیجا ۔ جمہوریت اور اظہار رائے کی جتنی آزادی ایم کیو ایم میں ہے اتنی پاکستان کی کسی سیاسی جماعت میں نہیں۔ یہ بات انہوں نے خورشید بیگم میموریل ہال میں رابطہ کمیٹی اور شعبہ جات کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت میری صحت کے متعلق جھوٹی افواہیں پھیلائیں گئیں ۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ میں بالکل خیریت سے ہوں اور اس وقت آپ سے گفتگو کررہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ زندگی اور موت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔ جو لوگ کہتے ہیں کہ آپ اپنا جانشین مقرر کردیں میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ میں کوئی بادشاہ نہیں ہوں اور نہ ہی ایم کیوا یم خاندانی جاگیردار ہے کہ میں اپنا کوئی جانشین مقرر کروں۔ میں نے نظریاتی لوگوں کی ٹیم تیار کردی ہے جو ایمانداری کے ساتھ تحریک کے سفر کو آگے بڑھائیں گے۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ میں نہ کسی کو محل دے سکتا ہوں اور نہ ہی مال و متاع دے سکتا ہوں لیکن اللہ تعالیٰ کا فضل و کرم ہے کہ اس نے مجھے لاکھوں کروڑوں چاہنے والے دیئے جو بغیر کسی لالچ کے مجھ سے بے لوث عقیدت رکھتے ہیں۔

9/8/2024 3:50:15 PM