تمام تر سازشوں میں ناکامی کے بعداب ایم کیوایم کوٹکڑے ٹکڑے کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
اسٹیبلشمنٹ کے بعض عناصر ایم کیوایم کوختم کرنے ، قائدتحریک الطاف حسین کوراستے سے ہٹانے اورمہاجرعوام کےاتحادکوپارہ پارہ کرنے کی کوششوں میں تین دہائیوں سے کوشاں رہے ہیں
ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی کو سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے پر مجبورکرنے کیلئے مختلف طریقوں سے بلیک میل کیاجارہاہے،
انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کی دھمکیاں دے کر یاطرح طرح کی لالچ دے کر وفاداریاں خریدنے کی کوششیں کی جارہی ہیں
سرکاری حراست یا جیلوں میں اسیر کارکنوں کی بھی وفاداریاں تبدیل کرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔رابطہ کمیٹی
مذموم ہتھکنڈوں کے ذریعے چندضمیرفروش افرادکوتوخریداجاسکتاہے لیکن ایم کیوایم کو ختم نہیں کیا جاسکتا،
ایم کیوایم قائدتحریک الطاف حسین کے لاکھوں وفاشعارکارکنوں اورکروڑوں چاہنے والے عوام کے دلوں میں بستی ہے۔
کارکنان وعوام اچھی طرح سمجھ رہے ہیں کہ ایم کیوایم کوختم کرنے کیلئے یہ کھیل اسٹیبلشمنٹ کے کن عناصر کی سرپرستی میں کھیلاجارہاہے
تحریک کے سچے ، باضمیر اور وفاشعارکارکنوں کی وفاداری کوخریدانہیں جاسکتا۔رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 10 مارچ 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ ایم کیوایم کوختم کرنے کی تمام تر سازشوں میں ناکامی کے بعداب ایم کیوایم کوٹکڑے ٹکڑے کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔حالیہ واقعات اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ کے وہ عناصر جو ایم کیوایم کوختم کرنے ، قائدتحریک الطاف حسین کوراستے سے ہٹانے اورمہاجرعوام کے اتحادکوپارہ پارہ کرنے کی کوششوں میں تین دہائیوں سے کوشاں رہے ہیں، ان کی جانب سے اب ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی کوانکی سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے پر مجبورکرنے کیلئے مختلف طریقوں سے بلیک میل کیاجارہاہے، انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کی دھمکیاں دے کر یاانہیں طرح طرح کی لالچ دے کران کی وفاداریاں خریدنے کی کوششیں کی جارہی ہیں،اسی طرح سرکاری حراست یا جیلوں میں اسیر کارکنوں کی بھی وفاداریاں تبدیل کرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک منظم سازش کے تحت جہاں ایک طرف روزانہ قائد تحریک الطاف حسین کی علالت کی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں وہیں روزانہ ایم کیوایم کے رہنماؤں، سینیٹرزاورارکان قومی وصوبائی اسمبلی کے بارے میں میڈیا میں طرح طرح کی ٹیبل اسٹوریزدی جارہی ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ مذموم ہتھکنڈوں کے ذریعے چندضمیرفروش افرادکوتوخریداجاسکتاہے لیکن ایم کیوایم کو ختم نہیں کیا جاسکتا، ایم کیوایم قائدتحریک الطاف حسین کے لاکھوں وفاشعارکارکنوں اورکروڑوں چاہنے والے عوام کے دلوں میں بستی ہے۔ تحریک کے ان سچے ، باضمیر اور وفاشعارکارکنوں کی وفاداری کوخریدانہیں جاسکتا۔ تحریک کے باوفاکارکنان اور حق پرست عوام کل بھی قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں ایم کیوایم کے پلیٹ فارم پر متحد تھے اورآج بھی متحد ہیں کیونکہ وہ اچھی طرح سمجھ رہے ہیں کہ ایم کیوایم کوختم کرنے ،اسے ٹکڑے ٹکڑے کرنے اورمہاجرعوام کے اتحاد کوپارہ پارہ کرنے کیلئے یہ کھیل اسٹیبلشمنٹ کے کن عناصر کی سرپرستی میں کھیلاجارہاہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ہمیں اللہ تعالیٰ کی ذات پر کامل یقین ہے کہ کارکنان وعوام مہاجروں اوردیگر قومیتوں کے محروم عوام کے حقوق کی اس تحریک کوختم کرنے اورقائدتحریک الطاف حسین کوراستے سے ہٹانے کی تمام سازشوں کواپنے اتحاد کی بدولت ناکام بنادیں گے۔