Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

الطاف حسین کا چیپٹر کلوز کرنے والوں کو قدرت نے نشان عبرت بنا دیا ، یاسر اعوان ،صدر ایم کیو ایم اپر پنجاب


الطاف حسین کا چیپٹر کلوز کرنے والوں کو قدرت نے نشان عبرت بنا دیا ، یاسر اعوان ،صدر ایم کیو ایم اپر پنجاب
 Posted on: 3/7/2016 1
الطاف حسین کا چیپٹر کلوز کرنے والوں کو قدرت نے نشان عبرت بنا دیا ، یاسر اعوان ،صدر ایم کیو ایم اپر پنجاب 
قائد تحریک جناب الطاف حسین پاکستان بھر کی مظلوم عوام کے متفقہ قائد ہیں
پرانی فلم کو نئے ضمیر فروش اداکاروں کے ذریعے میڈیا کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے۔
ایم کیو ایم کو توڑنے کی سازشیں نہ ماضی میں کامیاب ہوئیں اور نہ اب ہونگی۔
راولپنڈی ۔۔۔ 07؍ مارچ 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی اپر پنجاب کے صدر یاسر اعوان اور اراکین کمیٹی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین پاکستان بھر کی مظلوم عوام کے متفقہ قائد ہیں اور جو لوگ ان کی ذات ا ورایم کیوا یم کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں ا ن کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا ، ہم قائد تحریک الطا ف حسین بھائی کے مشن کو ضرور پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے کیونکہ قائد تحریک کا مشن پاکستان کو مضبوط اور مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ اس ملک کے غریب اور متوسط طبقے کو ان کے حقوق دلانے کا مشن بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قیام سے ہی جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں اور اس مرتبہ بھی نادیدہ قوتیں پرانی فلم کو نئے ضمیر فروش اداکاروں کے ذریعے میڈیا کے سامنے پیش کر رہی ہیں لیکن کارکنان اور حق پرست عوام آج بھی قائد تحریک الطاف حسین کو اپنانجات دہندہ مانتے ہیں اورمائنس الطاف حسین فارمولے کو مسترد کر چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کا چیپٹر کلوز کرنے کی گھناؤنی کاوشیں کرنے والوں کو قدرت نے نشانِ عبرت بنا دیااور اب والوں کا حال بھی جلد عوام کے سامنے ہو گا جب یہ دُم دبا کر اپنا بوریا بستر لپیٹ کر ملک سے رفو چکر ہو جائیں گے۔ انہوں نے ایم کیوایم کے ذمہ داران اور کارکنان پر زور دیا کہ وہ ایم کیوایم کیخلاف کی جانیوالی تمام سازشوں کا مقابل کرنے کیلئے خود کو ذہنی و جسمانی طور پر تیار کرلیں ،گلی گلی ، محلہ محلہ جاکر تحریک کے پیغام کو عام کریں ،نظم و ضبط کی پانبدی کا خاص خیال رکھیں ، خود کو غیر اخلاقی ، غیرتنظیمی سرگرمیوں سے دور رکھیں اور تحریک کیلئے خود کو ایک اچھا اثاثہ ثابت کریں۔

10/8/2024 6:33:01 PM