ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ایم کیو ایم حیدرآباد زون کے زیرِ انتظام مختلف مقامات سیکٹر A لبرٹی مارکیٹ چوک، سیکٹرB پنجرہ پول چوک ، سیکٹر C پھلیلی پل، سیکٹر D تلک چاڑی ، سیکٹر Eاور کینٹ حیدر چوک، سیکٹر F سبزی منڈی چوک حالی روڈ ، سیکٹر G اور H لبیک چوک ، سیکٹر Iکی الحرم ہال چوک ، سیکٹر سائیٹ فتح چوک ، سیکٹر قاسم آباد شہباز بلڈنگ ، سیکٹر ٹنڈو جام بمقام پریس کلب اور سیکٹر ہالا بمقام ہائی وے روڈ پر پُر امن احتجاجی مظاہرے کیئے گئے۔
مظاہروں میں انچارج نوید شمسی و اراکین زونل کمیٹی سمیت سیکٹر ز، یونٹس ،شعبہ خواتین ،ایلڈر ونگ ، اے پی ایم ایس او، لیبر ڈویژن،لیگل ایڈ،میڈیکل ایڈ ،کے کے ایف،ایجوکیشن کمیٹی ، انٹیلیکچول کمیٹی ، گریجویٹ فورم،علماء کمیٹی، نشر و اشاعت اور سوشل میڈیا کے ذمہ داران و کارکنان اور حق پرست عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی
مظاہرین نے ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کی تصاویر اور ایم کیو ایم کے پرچم ہاتھوں میں تھامے ہوئے تھے اور انہوں نے جناب الطاف حسین سے اظہارِ یکجہتی کے لئے شدید نعرے بازی بھی کی۔
حیدرآباد۔۔۔04 ،مارچ،2016 ء