ایم کیوایم عوامی مینڈیٹ رکھنے والی بڑی سیاسی جماعت ہے جسے عوام نے ہمیشہ بھاری مینڈیٹ دیا،ندیم نصرت
ایسے شخص کوجس کے پاس کوئی مینڈیٹ نہیں اس کوٹی وی پردوڈھائی گھنٹے تک بیٹھاکرعوامی مینڈیٹ رکھنے والی جماعت اورقائد الزامات کی بارش درست نہیں؟
ایم کیوایم Part of Solution ہے، Part of Problem نہیں،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار
ان الزامات اوران سازشوں کامقصداورکچھ نہیں صرف اورصرف مائنس الطاف حسین فارمولے کوعملی جامہ پہنانا ہے
ملک بھرکے مظلوم عوام کل بھی قائدتحریک الطاف حسین پر بھرپور اعتماد رکھتے تھے آج بھی عوام کااعتمادالطاف حسین کو حاصل ہے
اگریہ دونوں افرادجوائیرپورٹ سے ڈیفنس کے بجائے نائن زیروآرہے ہوتے توانہیں راستے سے ہی گرفتارکرلیاجاتا
لیکن چونکہ یہ نائن زیرونہیں بلکہ پہلے سے طے شدہ جگہ پہنچے لہٰذاانہیں کسی نے ہاتھ بھی نہیں لگایا
ہم نے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دی لیکن اس کے باوجود ہماری حب الوطنی پر شک کیا جاتاہے
حضرت علی کاقول ہے ’’کہ جس پراحسان کروں اس کے شرسے بچو‘‘عامرخان
ایم کیوایم مرکزنائن زیروپرندیم نصرت،ڈاکٹرمحمدفاروق ستاراورعامرخان کی رابطہ کمیٹی ،سی ای سی اورایم کیوایم کے منتخب اراکین اسمبلی وذمہ داران کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس
کراچی :۔۔۔3مارچ2016ء
ایم کیوایم کے کنونیر ندیم نصرت نے کہاہے کہ ایم کیوایم عوامی مینڈیٹ رکھنے والی بڑی سیاسی جماعت ہے جسے عوام نے ہمیشہ بھاری مینڈیٹ دیااورآج بھی اس کے منتخب اراکین سینیٹ،قومی وصوبائی اسمبلی اوریوسی ناظمین ،نائب ناظمین اورکونسلرہیں۔وہ ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپرٹیلیفونک پریس کانفرنس کررہے تھے اس موقع پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز،اراکین رابطہ کمیٹی،منتخب اراکین اسمبلی سینیٹرز،اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ،یوسی ناظمین ،نائب ناظمین اورایم کیوایم ذمہ داران وکارکنان کی بہت بڑی تعدادموجودتھے۔پریس کانفرنس سے رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینرزڈاکٹرمحمدفاروق ستاراورعامرخان نے بھی خطاب کیا۔ندیم نصرت نے اپنی پریس کانفرنس میں کہاکہ آج جوالزامات ایم کیوایم پرلگائے گئے ہیں ایم کیوایم کواس طرح بے مقصداورجھوٹے الزامات کاجواب دینے کی قطعی کوئی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ جس طرح میڈیانے نان ایشوزکو ایشوزبنایاکیادنیامیں ایساہوتاہے کہ ایسے شخص کوجس کے پاس کوئی مینڈیٹ نہ ہواس کوٹی وی پردوڈھائی گھنٹے تک بیٹھاکرایک ایسی جماعت جس کاعوام میں مینڈیٹ ہواورجس کے قائدپرعوام اعتماد کرتے ہوں اس پر الزامات کی بارش کرنادرست ہے؟۔ انہوں نے کہاکہ آج کے الزامات ماضی کی داستان ہیں جن الزامات کاہم پہلے سے سامنا کرتے چلے آئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 1992ء میں کیاجنرل آصف نوازجنجوا نے یہ نہیں کہاتھاکہ جب مسلم لیگ کے کئی دھڑے ہوسکتے ہیں توایم کیوایم دوکیوں نہیں ہوسکتی؟انہوں نے کہاکہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ جولوگ قافلے میں شامل ہوتے ہیں ان کی پہنچان بنتی ہے لیکن جب وہ قافلے سے علیحدہ ہوجاتے ہیں تواب ان کی کوئی حیثیت اورپہنچان نہیں ہی ۔ انہوں نے کہاکہ وہ جن کے پاس عوامی مینڈیٹ ہے ان پرپابندی ہے اوروہ شہرمیں صفائی ستھرائی کے لئے عدالتوں سے ضمانتیں کروارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 1993 میں ایم کیوایم نے قومی اسمبلی کے الیکشن کا بائیکاٹ کیا تو ہر طرف سناٹا تھا اس لگ رہا تھا کہ الیکشن ہو ہی نہیں ر ہاجس پربین الاقوامی نشریاتی ادارے نے تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ ایسالگاتاہے کہ جیسے پولنگ اسٹیشنوں میں کتّے لوٹ رہے ہیں تاہم جیسے ہی ایم کیوایم کے صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کا علان کیا تو لوگوں کی بڑی تعداد اس الیکشن میں جوش خروش کے ساتھ ووٹ ڈالنے پہنچی ۔ہمیں الیکشن میں مینڈیٹ ملا ظاہر ہے یہ مینڈیٹ ہمیں عوام نے دیا اس طرح عوا م کی تذلیل کی گئی جو لوگ ایم کیوایم کو ووٹ دیتے ہیں ۔ الطاف بھائی کے منتخب نمائندوں کو وٹ دیتے ہیں جن لوگوں کو ووٹ دیتے ہیں جن پر الزام لگاتا لوگوں کی کردار کشی کے مترادف ہے اگر الطاف بھائی کو جائیداد یں بنانی ہوتی اور پیسے لینے ہو تے تو اتنے ساری ایم پی اے ، ایم این اے، کونسلر ہیں ؟ کیا اس میں کوئی الطاف بھائی کا فیملی کا ممبر ہے؟۔یہ سارے الزام لگانے والے ’’را‘‘ کے ایجنٹ بنانے والے بتائیں گے خان لیاقت علی خان کو کس نے قتل کیا؟۔ کیا سرحدیں الطاف بھائی کے حکم پر بن کی گئیں ؟ بیورو کریسی سے اردو بولنے والوں کس نے نکلا؟ ایوب خان کے دور میں لسانی فسادات کس نے کرائے؟ سانحہ30 اکتوبراوریکم نومبر کا ذمہ دارو کون ہے؟ پولیس میں مقامی لوگ کیوں نہیں ہے؟ اتنے بڑے شہر میں کوئی کنڈیٹ کالج کیوں نہیں بنایا گیا؟ مہاجروں کوقومی دھارے مین لانے کی کوشش کیوں نہیں کی گئی۔ ندیم نصرت نے پاکستانی اسٹیبلشمنٹ سے دردمندانہ اپیل کی کہ ایم کیوایم با شعور اور پڑھے لکھے لوگوں کی جماعت ہے خدارا یہ رویہ ترک کر دیں دوسرے پر ہاتھ رکھنے سے بہتر ہے کہ آپ الطاف حسین سے بات کریں مسلئے کا حل صرف الطاف حسین ہے ، الطاف حسین مخلص لیڈر ہے، حقیقی لیڈر ہے، پاکستان کی تقدیر بدلنا چاہتے ہیں قومی دھارے میں موجود ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کارکنان کسی بھی قیمت پر قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں نہ کسی اشتعال انگیزی میں آئیں ان کی الزامات پر یقین نہ کریں میں پوری ذمہ داری کے ساتھ ایسے مسترد کر تاہوں۔ الطاف حسین اکیلا نہیں تمام ایم اے این ، ایم پی اے کے ساتھ ہیں۔
بعدازاں رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینرسپریم کونسل کے رکن ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم Part of Solution ہیں ہم Part of Problam نہیں،آج دوافرادکی جانب سے پریس کانفرنس ہوئی جس میں ایم کیوایم اورالطاف حسین بھائی پرالزامات عائد کیے گئے۔انہوں نے کہاکہ میں آج ان کی زبان کے الفاظ یہاں دہراؤں گاجووہ اکثرپڑھاکرتے تھے’’اپنے مرکزسے اگردورنکل جاؤگے خاک ہو جاؤ گے افسانوں میں ڈھل جاؤگے اپنی مٹی پرچلنے کاسلیقہ سکھوں سنگ مرمرپرچلوں گے توپھنسل جاؤگے‘‘ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ کل بھی ہم نے الطاف حسین کے ساتھ اظہاریکجہتی کیاتھااورآج بھی ہم یہاں اسی مقصدکے لئے جمع ہیں،کراچی سمیت ملک بھرکے مظلوم عوام کل بھی قائدتحریک الطاف حسین پر بھرپور اعتماد رکھتے تھے آج بھی عوام کااعتمادالطاف حسین پرقائم ہے۔انہوں نے کہاکہ ان دونوں افرادکی پریس کانفرنس کی ٹائمنگ ان کے مقصد،مشن اور آشکار کونمایاں کرتاہے۔این اے246کے ووٹرزنے تمام الزامات کی نفی کی،اسی طرح کنٹونمنٹ کے انتخابات میں بھی ہمارے موقف کی تائیدہوئی اور میر پور خاص،حیدرآباداورکراچی میں ہونے انتخابات میں ہماری فتح ہوئی۔انہوں نے کہاکہ ہم نے 5دسمبرکے مینڈیٹ سے ثاتب کیاکہ کراچی کی تمام اکائیاں ایک پلیٹ فارم (MQM)کے کھڑی ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج کی پریس کانفرنس میں کونساالزام ایساہے جوجماعت اسلامی نے نہ لگایالیکن جماعت اسلامی کے ان الزامات کاکیانتیجہ نکلا؟عوام نے پہلے سے زیادہ جوش وجذبے کے ساتھ اپناووٹ ایم کیوایم کودیا۔انہوں نے کہاکہ آج بھی جوالزامات لگائے گئے ہیں وہ بے ہیودہ ،بے بنیاداورجھوٹے ہیں،ان سازشوں کامقصداورکچھ نہیں صرف اورصرف مائنس الطاف حسین فارمولے کوعملی جامہ پہنانا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس طرح کے الزامات لگانے والے نہ توعوام کے مخلص ہیں اورنہ ہی اس شہرسے مخلص ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم مسئلے کا حل ہے اس کومسئلے کاذمہ دارنہ سمجھاجائے۔ہم نے عزم کیاکہ ہم وسائل کے کو بروئے کارلاتے ہوئے کراچی کوصاف ستھرابنائیں گے اورکراچی کے عوام کے ساتھ گھرگھرجاکرملاقات کریں گے۔انہوں نے کہاکہ آج جن جماعتوں نے ان دوافرادکی حمایت کی ہے ان میں جماعت اسلامی اورپاکستان تحریک انصاف شامل ہے۔ 2013کے انتخابات میں کہاگیاکہ ایم کیوایم ووٹ بینک کم ہواجولوگ 2013کاحوالہ دیتے ہیں وہ 2015 کا حوالہ بھی دیں اوراس کے نتائج کویادرکھیں۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطا ف حسین بیماری کی تشخص بھی کرتے ہیں اور ان ہی کے پاس اس کامکمل علاج بھی ہے۔ناماضی میں اس قسم کی سازشیں کامیاب ہوئی اورنہ مستقبل میں اس طرح کی سازشیں کامیاب ہونگی۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کامیڈیاٹرائل کیاجارہاہے اوراس پر’’را‘‘کے ایجنٹ جیسے گھٹیاالزامات لگائے جارہے ہیں اگران الزامات میں زرہ برابربھی سچائی ہوتی اوراگرہم را کے ایجنٹ ہوتے توجب ہمارے ہاتھ میں اختیارتھاتوہم نے کراچی کودنیاکا12واں ترقیافتہ شہر کی صف میں لاکھڑاکیااس وقت ہم نے کچھ کیوں نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ آج کراچی کے نوجوان الطاف حسین کے ساتھ کراچی اورپاکستان بچانے کی جدوجہدمیں کھڑے ہیں لہٰذاآج جوباتیں کی جارہی ہے وہ کراچی اوراس کے نوجوانوں کے خلاف گھناؤنی سازش ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگریہ دونوں افرادجوائیرپورٹ سے آئے اورانہوں نے ڈیفنس میں پریس کانفرنس کی اگریہ دونوں ڈیفنس کی بجائے نائن زیروآرہے ہوتے توانہیں(انیس قائم خانی اور مصطفی کمال)راستے سے ہی گرفتارکرلیاجاتالیکن چونکہ یہ نائن زیرونہیں بلکہ پہلے سے طے شدہ جگہ پہنچے لہٰذاانہیں کسی نے ہاتھ بھی نہیں لگایا۔ڈاکٹرفاروق ستار نے مزیدکہاکہ جولوگ ایم کیوایم اورالطاف حسین پرکھالوں اورفطرہ زکوٰۃکے پیسوں کی کرپشن کاالزام لگارہے ہیں وہ عوام کوبتائیں کہ جب وہ ناظم تھے اور کراچی کی تعمیروترقی کے لئے 300ارب روپے جنرل مشرف کی طرف سے بھیجے گئے تھے اس پیسے میں ایک پائی کی بھی کرپشن کیونہیں ہوئی ۔جس قائد اور جماعت پروہ ایک دوارب روپے کی کرپشن کاالزام لگارہے ہیں وہ 3سوارب روپے میں کوئی کرپشن کیوں نہیں کرتی ؟۔انہوں نے کہاکہ آج ہم الطاف حسین بھائی کے ساتھ اظہاریکجہتی کررہے ہیں ہمارے صفوں میں کوئی ہلچل نہیں اورنہ ہم کسی بات پرپریشان ہیں۔انہوں نے ایم کیوایم کے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ قائدتحریک الطا ف حسین کاپیغام امن ومحبت ہے ،حقوق کے حصول تک ہماری پرامن جدوجہد جاری رہے گی ۔آخرمیں فاروق ستار نے پاکستان زندہ باد، قائد اعظم زندہ باد، قائد تحریک زندہ باد، متحدہ زندہ بادنعرے لگائے ۔پریس کانفرنس سے رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینرعامرخان نے اپنی پریس کانفرنس کاآغازحضرت علی کے قول ’’کہ جس پراحسان کروں اس کے شرسے بچو‘‘کرانہوں نے کہاکہ آج جہانگیرروڈکے کواٹرسے اٹھاکراس شہر کا ناظم بنایااس شخص نے اپناشردیکھادیا۔انہوں نے کہاکہ جن ڈائریکٹروں نے پچھلی فلم بنائی تھی وہی ڈائریکٹر اب نئی فلم کے ساتھ سامنے آئے اور اس فلم کی نمائش سے قبل اس کے ٹریلر دیکھ کر ہی عوام نے اسے مسترد کردیا۔یہ ہماری اسٹیبلشمنٹ کا رویہ رہا ہے،جس قسم کا الزام الطاف بھائی پر لگایا گیا وہ اس قسم کے بازاروں شخص کی زبان ہی سے سنی جاسکتی تھی۔انہوں نے کہاکہ ہمیں کسی سے محب الوطنی اور پاکستانی کا سرٹیفیکٹ نہیں چاہئے، یہ الزامات تو ایوب خان نے بھی فاطمہ جناح پر لگایا تھا ۔آخرمیں عامرخان نے رابطہ کمیٹی لندن و پاکستان نے مشترکہ فیصلہ کیا ہے کہ ان دونوں افراد کی تحریک سے بنیادی رکنیت ختم کی جاتی ہے۔..