متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا کارکنان و عوام اظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔ 23؍ فروری 2016ء
متحدہ قومی مومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم لیبر ڈویژن کی مرکزی رکن اسد میر کی ہمشیرہ نسرین جہاں، یوسی 17 پی آئی بی ٹاؤن کے ساتھی عبدالستار کے بھائی عبدالغفار، یوسی 08 قصبہ علیگڑھ ٹاؤن کے کارکن ریحان علی خان کی والدہ فریدہ بیگم اور یوسی 42 لیاقت آباد ٹاؤن کے شہید کارکن محمد طارق کی والدہ کوثر بیگم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک مشترکہ بیان میں اراکین رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ سہنے کا حوصلہ و ہمت عطا فرمائے۔ (آمین)