ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کا سید صالح حیدر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور بلندئ درجات کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعاکی
کراچی ۔۔۔ 23؍ فروری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم حیدرآباد زون کے یونٹ 9-B کے یونٹ انچاج سید صالح حیدرکے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور صبر کی تلقین کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی اللہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور مرحوم کے لواحقین کو یہ صدمہ سہنے کا حوصلہ عطاء فرما۔