Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک الطاف حسین کی تقاریر،تصاویراوربیانات پر نشراورشائع کرنے پرعائد پابندی کے خلاف لندن میں10 ڈاؤننگ کے سامنے ایم کیوایم کے رہنماؤں اورکارکنوں کی بھوک ہڑتال


قائد تحریک الطاف حسین کی تقاریر،تصاویراوربیانات پر نشراورشائع کرنے پرعائد پابندی کے خلاف لندن میں10 ڈاؤننگ کے سامنے ایم کیوایم کے رہنماؤں اورکارکنوں کی بھوک ہڑتال
 Posted on: 2/15/2016
قائد تحریک الطاف حسین کی تقاریر،تصاویراوربیانات پر نشراورشائع کرنے پرعائد پابندی کے خلاف لندن میں10 ڈاؤننگ کے سامنے ایم کیوایم کے رہنماؤں اورکارکنوں کی بھوک ہڑتال
بھوک ہڑتال میں رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت، رابطہ کمیٹی کے ارکان واسع جلیل، قاسم علی رضا، ڈاکٹرسلیم دانش، محمدانور، مصطفےٰ عزیزآبادی، انبساط ملک، منظوراحمد، ایم کیوایم یوکے جوائنٹ انچارج سہیل خانزادہ،انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے
ارکان اور یوکے کی آرگنائزنگ کمیٹی کے دیگرارکان نے شرکت کی 
بھوک ہڑتال کے موقع پر ایم کیوایم یوکے کے کارکنان ، خواتین اوربچے بھی موجودتھے 
بینرز اور پلے کارڈزپر قائد الطاف حسین کی تقاریراوربیانات پرعائدپابندی کے خلاف مذمتی کلمات اورمطالبات درج تھے
ایم کیوایم کے کارکنان اورذمہ داران کے قائدتحریک الطاف حسین کے حق میں مسلسل زوردارنعرے لگاتے رہے
قائد تحریک الطاف حسین سے آزادئ اظہار کا حق چھین لیناقابل مذمت ہے ۔ ندیم نصرت 
تمام سیاسی ومذہبی رہنماؤں نے مسلح افواج اور دیگر اداروں کی غلط پالیسیوں اور غلط اقدامات پرتنقیدکی لیکن کسی کی زباں بندی نہیں کی گئی
دوعملی اور انصاف وقانون کا دوہرامعیار تلخیوں اوردوریوں میں اضافے کاسبب بنے گا۔ندیم نصرت
قائدتحریک الطاف حسین کی میڈیا کوریج پر عائدپابندی فی الفورختم کی جائے،انہیں بھی دیگر سیاسی ومذہبی رہنماؤں کی طرح عوام تک اپناپیغام پہنچانے کا آئینی، قانونی ، جمہوری اورسیاسی حق دیاجائے۔۔ندیم نصرت
لوگوں کی آوازکوسناجائے ،اسے طاقت کے ذریعے کچلنے اوران کی آوازوں کاگلاگھونٹنے کی پالیسی ترک کی جائے۔ندیم نصرت
قائدتحریک الطاف حسین پر عائدپابندی کے خلاف دوروزہ بھوک ہڑتال کاسلسلہ کل بروزمنگل بھی جاری رہے گا
لندن ۔۔۔ 15 فروری 2016ء
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی تقاریر،تصاویراوربیانات پرالیکٹرانک اورپرنٹ میڈیامیں نشراورشائع کرنے پرعائد پابندی کے خلاف ایم کیوایم کی جانب سے برطانیہ کے وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ 10 ڈاؤننگ کے سامنے آج سے دوروزہ بھوک ہڑتال کاسلسلہ شروع کردیاگیا۔یہ بھوک ہڑتال مقامی وقت کے مطابق صبح 10بجے شروع ہوئی۔بھوک ہڑتال میں رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت، رابطہ کمیٹی کے ارکان واسع جلیل، قاسم علی رضا، ڈاکٹرسلیم دانش، محمدانور، مصطفےٰ عزیزآبادی، انبساط ملک، منظوراحمد، ایم کیوایم یوکے جوائنٹ انچارج سہیل خانزادہ،انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے ارکان اور یوکے کی آرگنائزنگ کمیٹی کے دیگرارکان نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم یوکے کے کارکنان ، خواتین اوربچے بھی موجودتھے اورسخت سردی کے باوجود ان کا جوش وجذبہ قابل دید تھا ۔اس موقع پرلگائے گئے بینرز اور پلے کارڈزپر ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی تقاریراوربیانات الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیاپرنشراورشائع کرنے پرعائدپابندی کے خلاف مذمتی کلمات اورمطالبات درج تھے۔کارکنان اورذمہ داران جناب الطاف حسین کے حق میں مسلسل زوردارنعرے لگاتے رہے۔ اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے کہاکہ محترمہ بینظیربھٹوشہیدہوں یامیاں نوازشریف ہوں، قاضی حسین احمدمرحوم ہوں یاسیدمنورحسن صاحب ہوں، آصف زرداری ہوں یااسفندیارولی صاحب ،مولانافضل الرحمن صاحب ہوں یاعمران خان ہوں، پاکستان کے تقریباًتمام ہی سیاسی ومذہبی رہنماؤں نے اپنے آئینی ، قانونی اورجمہوری حق کااستعمال کرتے ہوئے اپنے اپنے وقت میں نہ صرف حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایابلکہ مختلف اوقات میں مسلح افواج اور دیگر اداروں کی غلط پالیسیوں اور غلط اقدامات پربھی تنقیدکی جوسب ریکارڈ پر موجود ہے لیکن کبھی کسی بھی سیاسی یامذہبی رہنما کی زباں بندی نہیں کی گئی ،کسی کی تقریر ، تصویریابیان میڈیاپردکھانے ، نشریاشائع کرنے پر کبھی بھی کوئی پابندی عائدنہیں کی گئی کسی پر کوئی مقدمہ نہیں بنا،کسی پرکوئی قدغن نہیں لگائی گئی لیکن دوسری جانب گزشتہ سال قائد تحریک الطاف حسین نے بھی اپنے بے گناہ کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل ، بڑے پیمانے پر چھاپوں، گرفتاریوں، سرکاری حراست میں بہیمانہ تشدداورزیادتیوں کے تسلسل کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کی مذمت کرنے کے ساتھ ساتھ قانون نافذکرنے والے اداروں کے غلط اقدامات کوتنقیدکانشانہ بنایاتوان کی اس تنقیدکوسیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیا گیا اوران خطابات کو جوازبناکرحکومت نے قا ئد تحریک الطاف حسین کے خطابات ، تصویروں اور خبروں کی میڈیا کوریج پر مکمل پابندی عائد کردی تھی جو آج کے روز تک عائد ہے۔ندیم نصرت نے کہاکہ یہ قومی المیہ ہے کہ کالعدم تنظیموں کے سربراہوں تک کے ٹی وی انٹرویو،تقاریراوربیانات نشرکرنے اورشائع کرنے کی اجازت ہے ،حتیٰ کہ لال مسجد کے خطیب مولاناعبدالعزیز جو پاکستان کے آئین وقانون اورریاست اوراس کے اداروں کونہیں مانتے ان تک کوٹی وی پر دکھانے اوران کے بیانات اورانٹرویونشرکرنے کی اجازت ہے لیکن قائد تحریک الطاف حسین تاریخی حقائق بھی بیان کردیں تو اسے ملک دشمنی قرار دے کر ان سے آزادئ اظہار کا حق چھین لیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ یہ دوعملی اور انصاف وقانون کایہ دوہرامعیار کسی طور پر بھی ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہے بلکہ یہ دہرامعیارملک میں پہلے سے موجودتلخیوں اوردوریوں میں اضافے کاسبب بنے گا۔ انہوں نے حکومت پاکستان اورتمام ارباب اختیارسے مطالبہ کیاکہ قائدتحریک الطاف حسین کی میڈیا کوریج پر عائدپابندی فی الفورختم کی جائے اورانہیں بھی دیگرتمام سیاسی ومذہبی رہنماؤں کی طرح قائدتحریک الطاف حسین کوبھی تقاریر اوربیانات کے ذریعے عوام تک اپناپیغام پہنچانے کا آئینی، قانونی ، جمہوری اورسیاسی حق دیاجائے۔لوگوں کی آوازکوسناجائے ۔اسے طاقت کے ذریعے کچلنے اوران کی آوازوں کاگلاگھونٹنے کی پالیسی ترک کی جائے۔قائدتحریک الطاف حسین پر عائدپابندی کے خلاف دوروزہ بھوک ہڑتال کاسلسلہ کل بروزمنگل بھی جاری رہے گا۔بھوک ہڑتال میں رابطہ کمیٹی کے ار کان اور یوکے یونٹ کے ذمہ داران وکارکنان شریک ہوں گے۔ واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے گزشتہ کئی ماہ سے قائدتحریک الطاف حسین کی تقاریر اور بیانات الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیاپرنشراورشائع کرنے حتیٰ کہ تصویرتک دکھانے پر پابندی عائدکررکھی ہے جس کے خلاف ایم کیوایم کی جانب سے پاکستان بھرکے شہروں میں اس سے قبل کئی احتجاجی مظاہرے کئے جاچکے ہیں اس کے علاوہ برطانیہ، امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا اوردیگرممالک میں بھی مظاہرے کئے گئے ہیں جس کے بعداب اس معاملہ پر بھوک ہڑتال کرنے کافیصلہ کیاگیا۔ 


4/24/2024 4:54:43 PM