محبان پاکستان دبئی یونٹ کمیٹی کے رکن دانش قاضی کی علالت پر جنا ب الطاف حسین کا اظہار تشویش
عوام وکارکنان دانش قاضی کی جلد ومکمل صحتیابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں کریں، الطاف حسین
لندن۔۔14فروری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے محبان پاکستان دبئی یونٹ کمیٹی کے رکن دانش قاضی کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان کی جلد ومکمل صحتیابی کیلئے دعا کی ہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے حق پرست ماؤں ،بہنوں بزرگوں او رنوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دانش قاضی کی جلد ومکمل صحتیابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں کریں ۔ واضح رہے کہ دانش قاضی ان دنوں شدید علیل ہیں او روہ علالت کے باعث دبئی کے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔