کریم آباد میں اپواء کالج ، نارتھ ناظم آباد بلاک اے میں اسکول اور گلشن اقبال میں مبینہ ٹاؤن تھانے کو دستی بم حملوں سے نشانہ بنانے پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
دو گھنٹے کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے شہر میں دو تعلیمی اداروں اور عوامی تحفظ کے قانون نافذ کرنے والے ادارے کو دستی بم حملوں سے نشانہ بناناانتہائی تشویشناک امر ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
نازک حالات میں دہشت گردوں کے دستی بموں سے حملوں کو نظر انداز نہیں کیاجاسکتا ، رابطہ کمیٹی
شہر میں طالبان ، القاعدہ اور داعش دہشت گردوں کے گٹھ جوڑ اور ان کے اڈوں کے قیام اور دہشت گردی کی کاروائیوں کی خبریں اخباری ذرائع سے آتی رہیں ہیں ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
اپواء کالج ، نارتھ ناظم آباد میں اسکول اور مبینہ ٹاؤن تھانوں پر دہشت گردوں کا دستی بموں سے حملہ کرنا آئندہ شہر میں کسی بڑی کاروائی
کا پیش خیمہ بھی ہوسکتا ہے، رابطہ کمیٹی
دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے پیش نظر شہر میں یونیورسٹیوں،کالجوں اور اسکولوں کی سیکورٹی سخت کی جائے ، رابطہ کمیٹی
دستی بم حملوں میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے ناپاک عزائم ناکام بنائے جائیں ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
کراچی ۔۔۔12، فروری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کریم آباد میں اپواء کالج، نارتھ ناظم آباد بلاک اے میں واقع اسکول اورگلشن اقبال میں مبینہ ٹاؤن تھانے کو دستی بم حملوں سے نشانہ بنانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دو گھنٹے کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے شہر میں تعلیمی اداروں اور عوامی تحفظ کے ادارے کو دستی بم حملوں سے نشانہ بناناانتہائی تشویشناک امر ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ملک میں دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے اورر حکومت کے مطابق دہشت گرد آسان ہدف کو نشانہ بنارہے ہیں اور ایسے نازک حالات میں شہر میں اپواء کالج ، نارتھ ناظم آباد بلاک اے میں اسکول اور مبینہ ٹاؤن تھانوں پر دہشت گردوں کے دستی بموں سے حملوں کو نظر انداز نہیں کیاجاسکتا ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اخباری اطلاعات اور ذرائع سے شہر میں طالبان ، القاعدہ اور داعش دہشت گردوں کے گٹھ جوڑ اور ان کے اڈوں کے قیام اور دہشت گردی کی کاروائیوں کی خبریں بھی گردش کررہی ہیں اور اس تناظر میں اپواء کالج ، نارتھ ناظم آباد بلا ک اے میں اسکول اور مبینہ ٹاؤن تھانوں پر دہشت گردوں کا دستی بموں سے حملہ کرنا آئندہ شہر میں کسی بڑی کاروائی کا پیش خیمہ بھی ہوسکتا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہر میں دہشت گرد وں نے جب ایک دستی بم پھینکا تھا تو اس پر ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متحرک کو ہوجانا چاہئے تھا لیکن ایک کے بعد دوسرا اور پھر تیسرا دستی بم بھی پھینک دیا گیا اور دستی بم پھینکنے والے دہشت گرد نہ صرف فرار ہونے میں کامیاب بھی ہوئے بلکہ اب تک قانون کی گرفت سے بھی محفوظ ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے پیش نظر شہر میں یونیورسٹیوں،کالجوں اور اسکولوں کی سیکورٹی سخت کی جائے اور دہشت گرد عناصر کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے کیلئے فی الفور حکمت عملی طے کرکے کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ رابطہ کمیٹی نے دستی بم حملوں میں طلباء اور پولیس اہلکار کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کاظہا رکیا اور ان کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ کراچی آبااپواء کالج ، نارتھ ناظم آباد بلا ک اے اور گلشن اقبال میں مبینہ ٹاؤن تھانے کو دستی بم حملوں سے نشانہ بنانے کے واقعات کا سختی سے نوٹس لیاجائے ، اس میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اور شہر میں طلباء ، کاروباری حضرات اور عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ہر سطح پر مثبت اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔