Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں دہشت گردوں کی جانب سے مختلف مقامات پردستی بموں کے دھماکے قابل مذمت ہیں۔ ندیم نصرت


کراچی میں دہشت گردوں کی جانب سے مختلف مقامات پردستی بموں کے دھماکے قابل مذمت ہیں۔ ندیم نصرت
 Posted on: 2/12/2016
کراچی میں دہشت گردوں کی جانب سے مختلف مقامات پردستی بموں کے دھماکے قابل مذمت ہیں۔ ندیم نصرت 
اس سے قبل بھی کراچی سمیت مختلف شہروں میں اسکولوں، کالجوں اورپبلک مقامات کودہشت گردی کانشانہ بنایاجاچکاہے
کراچی میں چندروزقبل کالعدم تنظیموں کی جانب سے نارتھ ناظم آباداورناظم آباد کے بعض اسکولوں کودھمکی آمیزخطوط بھی موصول ہوئے تھے لیکن حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کے تحفظ کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے
جودہشت گردتعلیمی اداروں کونشانہ بنارہے ہیں وہ کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔ندیم نصرت 
حکومت سندھ اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور دیگر تعلیمی اداروں کے تحفظ میں مسلسل غفلت اورکوتاہی کامظاہرہ کررہی ہے ۔ ندیم نصرت 
تعلیمی اداروں، طلبہ وطالبات اور تمام شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے لئے مؤثراقدامات کئے جائیں ۔ ندیم نصرت 
دہشت گردی کے واقعات میں زخمی ہونے والے افرادسے ندیم نصرت کااظہار ہمدردی 
لندن ۔۔۔ 12 فروری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے کراچی میں دہشت گردوں کی جانب سے تین مختلف مقامات پردھماکوں کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اس سے قبل بھی دہشت گردوں کی جانب سے کراچی اورملک کے مختلف شہروں میں اسکولوں، کالجوں اورپبلک مقامات کودہشت گردی کانشانہ بنایاجاچکاہے۔ جبکہ کراچی میں چندروزقبل کالعدم تنظیموں کی جانب سے نارتھ ناظم آباداورناظم آباد کے بعض اسکولوں کودھمکی آمیزخطوط بھی موصول ہوئے تھے لیکن حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کے تحفظ کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے اورآج دہشت گردوں نے اپواکالج کریم آباد، نارتھ ناظم آبادمیں لڑکیوں کے اسکول اورگلشن اقبال میں مبینہ ٹاؤن تھانے پردستی بم پھینک کرانہیں دہشت گردی کانشانہ بنایا لیکن اللہ کاشکرہے کہ ان واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ندیم نصرت نے کہاکہ جودہشت گردتعلیمی اداروں کونشانہ بنارہے ہیں وہ کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔ندیم نصرت نے کہاکہ یہ امرانتہائی شرمناک ہے کہ کھلی پیشگی دھمکیوں کے باوجودحکومت سندھ اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور دیگر تعلیمی اداروں کے تحفظ کیلئے کوئی اقدامات نہیں کررہی ہے بلکہ اس ضمن میں مسلسل غفلت اورکوتاہی کامظاہرہ کررہی ہے ۔ ندیم نصرت نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ تعلیمی اداروں، طلبہ وطالبات اور تمام شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے لئے مؤثراقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے آج ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں زخمی ہونے والے افرادسے دلی ہمدردی کااظہارکیااوران کی صحت یابی کے لئے دعاکی۔ 

7/26/2024 7:17:43 PM