Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

میئر، ڈپٹی میئرز اور ڈسٹرکٹ چیئرمین، وائس چیئرمین اور مخصوص نشستوں کے انتخابات ’’شو آف ہینڈ‘‘ کے ذریعے کرانے کے قانون کو کالعدم قرار دینے کے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے پر عوام کو ایم کیوایم کی مبارکباد


میئر، ڈپٹی میئرز اور ڈسٹرکٹ چیئرمین، وائس چیئرمین اور مخصوص نشستوں کے انتخابات ’’شو آف ہینڈ‘‘ کے ذریعے کرانے کے قانون کو کالعدم قرار دینے کے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے پر عوام کو ایم کیوایم کی مبارکباد
 Posted on: 2/10/2016
میئر، ڈپٹی میئرز اور ڈسٹرکٹ چیئرمین، وائس چیئرمین اور مخصوص نشستوں کے انتخابات ’’شو آف ہینڈ‘‘ کے ذریعے کرانے کے قانون کو کالعدم قرار دینے کے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے پر عوام کو ایم کیوایم کی مبارکباد 
میئر، ڈپٹی میئرز اور ڈسٹرکٹ چیئرمین، وائس چیئرمین اور مخصوص نشستوں کے انتخابات کا شیڈول فی الفور جاری کیا جائے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
پیپلزپارٹی کی حکومت سندھ کے شہری علاقوں پر جبراً تسلط قائم کرنے کیلئے آئے دن نت نئے ہتھکنڈے اختیار کررہی ہے
سپریم کورٹ کے حکم پر حکومت سندھ نے بلدیاتی انتخابات تو کرادیئے ہیں لیکن وہ بلدیاتی انتخابات کے عمل کو مکمل ہونے اور بلدیاتی اداروں کے وجود میں آنے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے
سندھ حکومت نے بلدیاتی اداروں کو ان کے اختیارات سے محروم کرنے کا جو قانون منظور کیا ہے اسے بھی کالعدم قرار دیاجائے، سپریم کورٹ سے ایم کیوایم کی اپیل
کراچی ۔۔۔ 10 فروری 2016 ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے میئر،ڈپٹی میئرزاورڈسٹرکٹ چیئرمین، وائس چیئرمین اورمخصوص نشستوں کے انتخابات ’’شوآف ہینڈ‘‘ کے ذریعے کرانے کے قانون کو کالعدم قراردینے کے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کازبردست خیرمقدم کیاہے اوراس فیصلے پر سندھ کے عوام کومبارکباد پیش کی ہے ۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت سندھ خصوصاً سندھ کے شہری علاقوں پرجبراً تسلط قائم کرنے کیلئے آئے دن نت نئے ہتھکنڈے اختیار کررہی ہے ۔سپریم کورٹ کے حکم پرپیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے بلدیاتی انتخابات تو کرادیئے ہیں لیکن وہ بلدیاتی انتخابات کے عمل کومکمل ہونے اور بلدیاتی اداروں کے وجودمیں آنے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے۔میئر،ڈپٹی میئرزاورڈسٹرکٹ چیئرمین، وائس چیئرمین اورمخصوص نشستوں کے انتخابات ’’شوآف ہینڈ‘‘ کے ذریعے کرانے کا قانون بھی اسی سلسلے کی کڑی تھاجسے آج سندھ ہائیکورٹ نے کالعدم قراردیدیا۔رابطہ کمیٹی نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ میئر،ڈپٹی میئرزاورڈسٹرکٹ چیئرمین، وائس چیئرمین اورمخصوص نشستوں کے انتخابات کا شیڈول فی الفورجاری کیاجائے تاکہ بلدیاتی ادارے مکمل ہوسکیں اورمنتخب نمائندے اپنے منصب پرفائزہوکرشہریوں کی بھرپورخدمت کرسکیں۔رابطہ کمیٹی نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیاکہ شوآف ہینڈکے قانون کی طرح سندھ حکومت نے بلدیاتی اداروں کوان کے اختیارات سے محروم کر نے کاجوقانون منظورکیاہے وہ قانون بھی کالعدم قراردیاجائے اورآئین کے مطابق بلدیاتی اداروں کوان کے تمام اختیارات دیے جائیں تاکہ بلدیاتی ادارے مؤثراندازمیں عوام کی خدمت کرسکیں۔ 

9/17/2024 3:36:08 PM