Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مہاجر، پنجابی، پختون، بلوچ، سندھی، ہزارے وال، سرائیکی تمام قومیتوں اور برادریوں کے لوگ ایک ہیں۔ الطاف حسین


مہاجر، پنجابی، پختون، بلوچ، سندھی، ہزارے وال، سرائیکی تمام قومیتوں اور برادریوں کے لوگ ایک ہیں۔ الطاف حسین
 Posted on: 12/3/2015
مہاجر، پنجابی، پختون، بلوچ، سندھی، ہزارے وال، سرائیکی تمام قومیتوں اور برادریوں کے لوگ ایک ہیں۔ الطاف حسین
تمام قومیتوں اور برادریوں کے لو گ5 د سمبر کو ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے ایم کیوایم کو کامیاب بنائیں گے
ہم سب ایک تھے، ایک ہیں اور انشاء اللہ ہم سب ملکر اپنے شہر کو ترقی دیں گے اور ملک کی قسمت سنواریں گے۔ الطاف حسین
الطاف حسین مظلوموں کا نہیں بلکہ ظالم جاگیرداروں اور وڈیروں کا دشمن ہے اور وہ مظلوموں کے حقوق کیلئے جدوجہد کررہا ہے
منظور کالونی میں بعض مخالفین کی جانب سے ایم کیوایم کے انتخابی کیمپ پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ الطاف حسین
ہم بندوقوں اور ڈنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، تمام زبانوں کے حق پرست عوام ملکر دشمنوں کے سازشی ہتھکنڈوں کا مقابلہ کریں گے
کراچی کے علاقے محمودآباد میں اجتماع سے خطاب، اجتماع میں ہزاروں افراد نے شرکت کی
لندن ۔۔۔ 3 دسمبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ کراچی میں رہنے والے مہاجر، پنجابی، پختون،بلوچ، سندھی، ہزارے وال، سرائیکی،کشمیری ، گلگتی ، بلتستانی تمام قومیتوں، برادریوں کے لو گ ایک ہیں اوروہ 5دسمبرکوووٹ دیکربھاری اکثریت سے ایم کیوایم کو کامیاب بنائیں گے اورہم سب ملکر ملک کی خدمت کریں گے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کی شب کراچی کے علاقے محمودآباد میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ جناب الطاف حسین نے اجتماع سے اپنے مختصرخطاب میں اردوکے ساتھ ساتھ پنجابی،پشو، بلوچی اورسندھی زبان میں بھی گفتگوکی۔انہوں نے کہاکہ دیگر زبانیں بولنے والے عوام کوایک سازش کے تحت الطاف حسین کے خلاف بہکایا گیا، انہیں بدظن کرنے کی کوشش کی گئی لیکن آج تمام زبانیں بولنے والے عوام حقائق کواچھی طرح سمجھ چکے ہیں اور اب انہوں نے الطاف حسین کاہاتھ تھام لیاہے اورسمجھ لیاہے کہ الطاف حسین مظلوموں کانہیں بلکہ ظالم جاگیرداروں اوروڈیروں کادشمن ہے اوروہ مظلوموں کے حقوق کیلئے جدوجہدکررہاہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ دشمنوں کی تمام تر سازشوں اور پروپیگنڈوں کے باوجود پنجابی، پختون،بلوچ، سندھی، ہزارے وال، سرائیکی،کشمیری ، گلگتی ، بلتستانی تمام قومیتوں اور برادریوں کے لو گ ایم کیوایم کے پلیٹ فارم پرمتحد ہوچکے ہیں ، ہم سب ایک تھے، ایک ہیں اورانشاء اللہ ہم سب ملکراپنے شہرکوترقی دیں گے اورملک کی قسمت سنواریں گے ۔ جناب الطاف حسین نے منظور کالونی میں بعض مخالفین کی جانب سے ایم کیوایم کے انتخابی کیمپ پر حملے کی شدیدمذمت کی اورکہاکہ میں مخالفین کوبتادیناچاہتاہوں کہ ہم بندوقوں اورڈنڈوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، تمام زبانیں بولنے والے حق پرست عوام ملکر دشمنوں کے سازشی ہتھکنڈوں کامقابلہ کریں گے۔ جناب الطاف حسین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 5دسمبرکوگھروں سے نکلیں اوراپنے ووٹوں کی مددسے ایم کیوایم کوبھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔ اس موقع پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے اراکین ،ارکان اسمبلی اورعلاقائی ذمہ داروں نے بھی خطاب کیا۔





مزید تصاویر

4/19/2024 11:43:38 AM