Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

5 دسمبر کو کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں حق پرستوں کی کامیابی یقینی ہے، زاہد منصوری


5 دسمبر کو کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں حق پرستوں کی کامیابی یقینی ہے، زاہد منصوری
 Posted on: 11/16/2015
5 دسمبر کو کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں حق پرستوں کی کامیابی یقینی ہے، زاہد منصوری
کراچی کے حق پرست عوام انتخابی نشان’ ’پتنگ‘‘پر مہر لگا کر حق پرستوں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے
ایم کیوایم غریب ومتوسطہ طبقے کی نمائندگی کرتی ہے جواس شہر کو ترقی دینا چاہتی ہے اور صوبے کو خوشحال دیکھنا چاہتی ہے، ابوبکرصدیقی
بلدیاتی الیکشن میں مخالفین کوشکست فاش سے دوچارکرکے ہمیں اپنا حق لینا ہے،فیصل سبزواری
5؍دسمبرکوعوام زیادہ سے زیادہ تعداد میں گھروں سے نکلیں اورالطاف حسین کے نامزدامیدواروں کوکامیاب کروائیں،مزمل قریشی ؍ کشورزہرا
اسکیم 33میں بلدیاتی الیکشن 2015کے سلسلے میں نامزدامیدواروں کے تعارفی جلسہ عام کے شرکاء سے خطاب
کراچی:۔۔۔16؍نومبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن زاہدمنصوری نے کہاہے کہ بلدیاتی انتخابات میں حق پرستوں کی کامیابی یقینی ہے،5دسمبر2015 ء کوکراچی کے غیور عوام ماضی کی روایات کوقائم رکھتے ہوئے انتخابی نشان’’پتنگ‘‘پرمہرلگاکرقائدتحریک الطاف حسین کے نامزدکردہ حق پرست امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے اورقائدتحریک الطاف حسین سے اپنی والہانہ محبت وعقیدت کاثبوت دینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں کراچی کے علاقے گلشن معماراسکیم 33سے ایم کیوایم کے نامزدحق پرست امیدواروں کے تعاوفی جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا۔قبل ازیں جلسہ عام سے سی ای سی کے رکن ابوبکر صدیقی،ارکان اسمبلی فیصل سبزواری،مزمل قریشی، محترمہ کشورزہرااوردیگر نے بھی خطاب کیا۔جلسہ عام میں گلشن معماراسکیم33اورگردونواں کے رہائشی عوام ماؤں، بہنوں ،بزرگوں، نوجوانوں کے علاوہ بچوں اوربچیوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔اس موقع پرجلسے میں شریک عوام کاجوش وخروش قابل دیدتھا،شرکاء نے ہاتھوں میں ایم کیوایم کے پرچم تھامے ہوئے اوران کی جانب سے الطاف حسین اورایم کیوایم کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے جاتے رہے۔زاہدمنصورنے کہاکہ ایم کیوایم کی مخالف جماعتیں عوام میں ایم کیوایم کی مقبولیت سے شدیدخوف زدہ ہیں اوریہی وجہ ہے کہ گانے بجانے والی اورمذہب کانعرہ لگانے والی جماعتیں ایک ہوکرایم کیو ایم کے سامنے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اب یہ عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان مخالفین کوشکست سے دوچارکریں اورحق پرستی کاثبوت دیں۔جلسہ عام سے خطاب میں ابوبکر صدیقی نے کہاکہ ایم کیوایم کاقصوریہ ہے کہ ایم کیوایم غریب ومتوسطہ کی نمائندگی کرتی ہے جواس شہرکوترقی دیناچاہتی ہے اورصوبے کوخوشحال دیکھنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے ایم کیوایم کے ذمہ داران و منتخب نمائندوں کوہمیشہ سیاست کے بجائے پاکستان اور اس کے عوام کی خدمت کادرس دیاہے ۔ہم ان لوگوں کی اولادیں ہیں جنہوں نے اس ملک کوبنانے کے لئے 20لاکھ جانیں دی اورپاکستان کو کبھی بھی کوئی خطرہ لاحق ہواتوسب سے پہلے ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان ہی پاکستان کوبچانے کے لئے کھڑے ہونگے۔جلسہ عام سے فیصل سبزواری نے خطاب میں کہاکہ بلدیاتی الیکشن میں ہمیں اپنا حق لینا ہے، ہمیں اس بات پر خوش ہونا چاہئے کہ خدا خدا کرکے ساڑھے 10سال بعد بلدیاتی الیکشن ہونے جارہے ہیں ہم اپنے گلیوں محلوں اوراس علاقے کیلئے نمائندے منتخب کریں گے جن کے پاس اختیارات اور وسائل ہوں گے ، وہ صبح و شام گلی ،محلے اورآبادی کے جو مسائل ہیں وہ حل کریں گے ۔جلسہ عام سے مزمل قریشی اورکشورزہرانے خطاب میں کہاکہ یہ تعارفی اجتماع ہے ،ان لوگوں کے ساتھ جن کو آپ کے درمیان سے منتخب کرانا ہے۔انہوں نے عوام کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ زیادہ سے زیادہ تعداد میں نکلیں اورقائدتحریک الطاف حسین کے نامزدامیدواروں کوووٹ دیں کرکامیاب کروائیں۔آپ کا ایک ایک ووٹ قیمتی ہے ، چند سو ووٹ میں سے آپ کا وارڈ میں کونسلر منتخب کرانا ہوگا ، اور ایک ایک ووٹ پر محنت کرنے ہوگی ، ایک گھر میں اگر8ووٹ ہے تو ہمیں کوشش کرنی ہوگی کہ ایک ووٹ بھی کاسٹ کرنے سے باقی نہ رہ جائے۔انہوں نے کہاکہ اسی مجمعے میں عباس ٹاؤن میں شہید ہونے والوں کی جواں سال مائیں بہنیں بیٹھی ہوئی ہیں ،انتخابات میں حصہ لینے والی مائیں بہنیں موجود ہیں، میری بہنوں کا سویرا الیکشن بوتھ پر ہوگا اور آئندہ چند دنوں میں دیکھ لیں گے ہر یوسی ، ہر حلقے میں انشاء اللہ تعالیٰ فتح و کامرانی حاصل ہونگی۔

تصاویر

4/19/2024 7:07:53 PM