Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد دھرنے کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے ججوں پر مشتمل عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے۔ الطاف حسین


جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد دھرنے کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے ججوں پر مشتمل عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے۔ الطاف حسین
 Posted on: 7/23/2015
جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد دھرنے کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے ججوں پر مشتمل عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے۔ الطاف حسین
عدالتی کمیشن تحقیقات کرے کہ جمہوریت کی بساط لپیٹنے کیلئے عمران خان کے دھرنے کے پیچھے کونسے عناصر ملوث تھے، دھرنے کا انتظام کرنے اور اس کیلئے سرمایہ فراہم کرنے والے عناصر کونسے تھے
ملک سے جمہوریت کی بساط لپیٹنے اورملک کوغیرمستحکم کرنے کی سازش پرعمران خان اور ان کے حواریوں کوفی الفور گرفتار کیا جائے 
دھرنے کے حوالے سے جو ہوشربا انکشافات سامنے آرہے ہیں وہ پوری قوم کی آنکھیں کھول دینے کیلئے کافی ہیں
عمران خان کو سر پر بٹھا نے لوگ آج خودقوم کو بتارہے ہیں کہ کس طرح سرکاری ایجنسیوں کے بڑے لوگوں نے عمران خان کی سپورٹ کیلئے سیاسی رہنماؤں اوربڑے بڑے سرمایہ داروں سے رابطے کئے ، کس طرح پی ٹی آئی کے جلسوں اور دھرنے کیلئے اربوں روپے فراہم کئے 
آج دودھ کا دودھ اورپانی کاپانی ہوگیاہے اوردوسروں پر تھوکاہوا آج خود ان کے منہ پرآگیا ہے 
ایم کیوایم پرزکوٰۃ فطرہ وصول کرنے پربھتہ کاجھوٹاالزام لگایاجاتاہے لیکن پی ٹی آئی کے دھرنے کیلئے رقوم حاصل کرنے کی غرض سے اغوابرائے تاوان کی وارداتیں کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی
تمام ترحقائق سامنے آ نے پر پی ٹی آئی میں شامل لوگوں کوچاہیے کہ وہ اپنی عاقبت سنوارنے کیلئے پی ٹی آئی چھوڑدیں
نائن زیروپررابطہ کمیٹی اورشعبہ جات کے ارکان سے گفتگو
لندن ۔۔۔ 23 جولائی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ دھاندلی کے بارے میں عدالتی کمیشن کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کے ججوں پر مشتمل ایک کمیشن تشکیل دیاجائے جو اس بات کی تحقیقات کرے کہ پاکستان سے جمہوریت کی بساط لپیٹنے کیلئے عمران خان کے دھرنے کے پیچھے کون کونسے عناصرملوث تھے اوردھرنے کاانتظام کرنے اوراس کیلئے سرمایہ فراہم کرنے والے عناصر کونسے تھے۔انہوں نے یہ بات نائن زیروپررابطہ کمیٹی اورشعبہ جات کے ارکان سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ دوسال تک پورے ملک کودھاندلی کے الزامات کی لپیٹ میں لئے رکھاگیالیکن آج سپریم کورٹ کے ججوں پرمشتمل جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سامنے آگئی ہے کہ ملک میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی۔انہوں نے کہاکہ دھرنے کے حوالے سے جو ہوشربا انکشافات سامنے آرہے ہیں وہ پوری قوم کی آنکھیں کھول دینے کیلئے کافی ہیں، وہ سیاسی رہنمااوروہ سینئراینکرزاورتجزیہ نگارجنہوں نے عمران خان کے دھرنے کی ہرطرح سپورٹ کی اورعمران خان کو سر پر بٹھایا وہی لوگ آج میڈیاپر خودقوم کویہ بتارہے ہیں کہ کس طرح سرکاری ایجنسیوں کی بڑی بڑی کرسیوں پر بیٹھے ہوئے لوگوں نے عمران خان کی سپورٹ کیلئے سیاسی رہنماؤں اوربڑے بڑے سرمایہ داروں سے رابطے کئے ، کس طرح پی ٹی آئی کے جلسوں اور دھرنے کیلئے اربوں روپے فراہم کئے گئے جس میں پلاٹوں کی فروخت کے ساتھ ساتھ اغوابرائے تاوان کی وارداتوں سے حاصل ہونے والی بھاری بھاری رقوم بھی شامل تھیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ 126کے دھرنے کے دوران پارلیمنٹ پرحملہ کیاگیا،سرکاری ٹی وی اسٹیشن پر حملہ کیاگیا،پولیس اسٹیشن پرحملے کئے گئے ،جیوٹی وی کے رپورٹرز،دیگرعملہ، پولیس افسران واہلکاروں کوتشدد کانشانہ بنایاگیا،لوگ مارے گئے ،ملکی معیشت کونقصان پہنچایاگیا،اس دھرنے کی وجہ سے چینی صدرکوپاکستان کاسرکاری دورہ ملتوی کرناپڑا، ملک کوغیرمستحکم کرنے کی کوشش کی گئی ،آخراس کا حساب کون دے گا؟ انہوں نے کہاکہ وقت آگیاہے کہ اب اس دھرنے کی تحقیقات کیلئے بھی سپریم کورٹ کے ججوں پرمشتمل ایک اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا جائے اوراس میں ملوث تمام عناصر کو نہ صرف بے نقاب کیا جائے بلکہ ملک سے جمہوریت کی بساط لپیٹنے اورملک کوغیرمستحکم کرنے کی سازش پرعمران خان اور ان کے حواریوں کوفی الفور گرفتار کیا جائے اورسرعام سزادی جائے ۔انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کافرمان ہے کہ ’’ بیشک حق آنے کیلئے اورباطل مٹنے کیلئے ہے ‘‘ ۔ آج ایک بارپھراللہ
تعالیٰ کا فرمان قوم کے سامنے ایک حقیقت کی طرح سامنے ہے ، دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوگیاہے اوردوسروں پر تھوکاہوا آج خود ان کے منہ پرآگیا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم پر توزکوٰۃ فطرہ وصول کرنے پربھتہ کاجھوٹاالزام لگایاجاتاہے اورڈی جی رینجرزکے حکم پر ایم کیوایم کے کارکنوں کو گرفتارکرکرکے تشدد کانشانہ بنایا جارہا ہے لیکن پی ٹی آئی کے دھرنے کیلئے رقوم حاصل کرنے کی غرض سے اغوابرائے تاوان کی وارداتیں کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ اب جبکہ دھاندلی اور دھرنے کے حوالے سے تمام ترحقائق سامنے آگئے ہیں توپی ٹی آئی میں شامل لوگوں کوچاہیے کہ وہ اپنی عاقبت سنوارنے کیلئے پی ٹی آئی چھوڑدیں ۔
English
وڈیو

5/4/2024 3:19:49 AM