Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم نے سندھ دشمن اورمتعصبانہ بجٹ کے خلاف کل بروز اتوار سندھ بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا


ایم کیوایم نے سندھ دشمن اورمتعصبانہ بجٹ کے خلاف کل بروز اتوار سندھ بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا
 Posted on: 6/13/2015
ایم کیوایم نے سندھ دشمن اورمتعصبانہ بجٹ کے خلاف کل بروز اتوار سندھ بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا
کراچی سمیت سندھ بھرکے تاجر ،صنعتکار ، دکاندار اور ٹرانسپورٹر ،نفرت انگیز بجٹ کے خلاف اپنی کاروباری، تجارتی اور 
دیگر سرگرمیاں مکمل بند کرکے ہڑتال کی اپیل کا بھرپورساتھ دیں، رابطہ کمیٹی کی اپیل
سندھ اسمبلی میں پیش کردہ متعصبانہ ، نفرت انگیز اور شہری سندھ دشمن بجٹ کو مستردکرتے ہیں ، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
پیپلزپارٹی نے شہری سندھ دشمن بجٹ پیش کرکے ایک مرتبہ پھر متعصبانہ ، شاؤنسٹ اور نسل پرستانہ سوچ کا مظاہرہ کیا ہے، رابطہ کمیٹی
بجٹ 2015ء صوبہ سندھ بالخصوص شہری سندھ دشمنی پر مبنی بجٹ ہے ،رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کی جانب سے شیڈوبجٹ اور تحریری تجاویز جمع کرانے کے باوجود پیپلزپارٹی کی حکومت نے صوبہ سندھ خصوصاً شہری علاقوں میں ترقیاتی امور ، عوامی مسائل کے خاتمہ اور روزگار کی فراہمی کیلئے نہ تو قلیل المعیاد اور نہ ہی طویل المعیاد منصوبے رکھے ،رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم عوام دشمن بجٹ کی ایک ایک شق کے خلاف ہرپلیٹ فارم پر آواز احتجاج بلند کرے گی، رابطہ کمیٹی
یہ بجٹ، سندھ کے اتحادکو پارہ پارہ کرنے ، سندھ دھرتی کے مستقل باشندوں کے درمیان ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضاء میں نفاق پید ا کرنے ، سندھی اور مہاجر عوام کو ایک دوسرے کے قریب آنے سے روکنے کی سازش کے تحت بنایاگیا ہے، رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے ارکان کے ہنگامی اجلاس میں فیصلہ

کراچی ۔۔۔13، جون2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے ارکان کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں صوبہ سندھ کیلئے پیش کردہ بجٹ2015ء کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اس بات پر شدید مایوسی کا اظہار کیا گیا کہ ایم کیوایم کے اراکین اسمبلی کی جانب سے شیڈوبجٹ اور تحریری تجاویز جمع کرانے کے باوجود پیپلزپارٹی کی حکومت نے صوبہ سندھ خصوصاً شہری علاقوں میں ترقیاتی امور ، عوامی مسائل کے خاتمہ اور روزگار کی فراہمی کیلئے نہ تو قلیل المعیاد اور نہ ہی طویل المعیاد منصوبے رکھے ہیں جس کی وجہ سے ان علاقوں میں تیزی سے بڑھتا ہوا احساس محرومی شدید ترہوگا۔
اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے ارکان نے سندھ اسمبلی میں پیش کردہ متعصبانہ ، نفرت انگیز اور شہری سندھ دشمن بجٹ کو مستردکرتے ہوئے کل بروز اتوار کو سندھ بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کافیصلہ کیا ہے ۔ اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کراچی سمیت سندھ بھرکے تمام چھوٹے بڑے تاجروں ،صنعتکاروں ، دکانداروں اور ٹرانسپورٹرز سے اپیل کی کہ وہ نفرت انگیز بجٹ کے خلاف اپنی کاروباری، تجارتی اور دیگر سرگرمیاں مکمل بند کرکے ہڑتال کی اپیل کا بھرپورساتھ دیں۔ اجلاس میں کہاگیا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے سندھ بالخصوص شہری سندھ دشمن بجٹ پیش کرکے ایک مرتبہ پھر اپنی متعصبانہ ، شاؤنسٹ اور نسل پرستانہ سوچ کا مظاہرہ کیا ہے جسے ایم کیوایم کسی بھی صورت قبول نہیں کرے گی اور عوام دشمن بجٹ کی ایک ایک شق کے خلاف ہرپلیٹ فارم پر آواز احتجاج بلند کرے گی۔ اجلاس میں مزید کہاکہ گیا کہ بجٹ 2015ء صوبہ سندھ بالخصوص شہری سندھ دشمنی پر مبنی بجٹ ہے ،یہ بجٹ، سندھ کے اتحادکو پارہ پارہ کرنے ، سندھ دھرتی کے مستقل باشندوں کے درمیان ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضاء میں نفاق پید ا کرنے ، سندھی اور مہاجر عوام کو ایک دوسرے کے قریب آنے سے روکنے کی سازش کے تحت بنایاگیا ہے ۔ پیپلزپارٹی نے متعصبانہ اورعوام دشمن بجٹ پیش کرکے سندھ کے عوام کے درمیان نفرت اورعصبیت کی دیوارکھڑی کرنے کی کوشش کی ہے جس کے خلاف ایم کیوایم نے کل بروز اتوار پورے سندھ میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کراچی سمیت سندھ بھرکے تاجروں ، صنعتکاروں، دکانداروں اورٹرانسپورٹرز سے اپیل کی کہ وہ پیپلزپارٹی کی جانب سے پیش کردہ نفرت انگیز بجٹ کے خلاف اپنا احتجاج رجسٹرکرائیں ،ایم کیوایم کی ہڑتال کی اپیل کا بھرپورساتھ دیں اور متعصبانہ بجٹ کے خلاف ٹرانسپورٹ، کاروباراوردیگر سرگرمیاں مکمل طورپر بند رکھیں۔

5/2/2024 7:21:32 PM