Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سانحہ پکا قلعہ حیدرآباد ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، الطاف حسین


سانحہ پکا قلعہ حیدرآباد ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، الطاف حسین
 Posted on: 5/26/2015
سانحہ پکا قلعہ حیدرآباد ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، الطاف حسین 
26، 27مئی 1990ء کو سرکاری اہلکاروں نے پکا قلعہ کی پانی ،بجلی اور گیس کاٹ کر اردو بولنے والی آبادی پرلشکرکشی کی
25برس گزرجانے کے باوجودآج تک اس واقعہ میں ملوث سفاک سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی
سانحہ پکا قلعہ حیدآباد کے شہداء کی 25ویں برسی کے موقع پر بیان 
لندن۔۔۔25مئی2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ سانحہ پکا قلعہ حیدآبادپاکستان کی تاریخ کاسیاہ باب ہے جسے فراموش نہیں کیاجاسکتا۔ سانحہ پکا قلعہ 26، 27مئی1990ء کے شہدا ء کی 25ویں برسی کے موقع پراپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 26، 27مئی 1990ء پاکستان کی تاریخ کاایسا سیاہ ترین دن ہے جب سرکاری اہلکاروں نے حیدرآبادمیں پکا قلعہ کی پانی ،بجلی اور گیس کاٹ کر اردو بولنے والی آبادی پرلشکرکشی کی او رپکاقلعہ کے معصوم وبے گناہ مکین مائیں بہنیں اپنے سروں پر قرآن شریف رکھ کردہائیاں دینے نکلیں اور ظالموں کو اللہ اور اس کے رسول ﷺ کا واسطہ دیا تو ان پراندھادھندفائرنگ کی گئی جسکے باعث متعدد خواتین،نوجوان ،بزرگ اوربچے موقع پر ہی شہید ہوگئے ،ظلم و بربریت کا یہ کھیل دو دن تک جاری رہا ،شہداء کے جنازے بھی نہیں اٹھانے دیئے گئے جسکے سبب شہداء کی تدفین بھی پکا قلعہ گراؤنڈمیں ہی کرناپڑی۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ 25برس گزرجانے کے باوجودآج تک اس واقعہ میں ملوث سفاک سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ حق پرست شہداء نے جس مشن، مقصد اورنظریئے کیلئے اپنی جانیں قربان کی ہیں انہیں ایم کیوایم ہرگز رائیگاں نہیں جانے دے گی اور مظلوم و محکوم عوام کے حقوق کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے سانحہ پکا قلعہ حیدآباد کے شہداء کوزبردست خراج عقیدت پیش کیااوردعاکی کہ اللہ شہدائے پکاقلعہ کے درجات بلندفرمائے،ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے اور ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کوناکام بنائے اورتحریک کے مشن و مقصد اورنظریئے کو کامیابی سے ہمکنارفرمائے ۔

5/3/2024 1:42:01 AM