Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کراچی سمیت سندھ بھر میں پانی کے مصنوعی بحران کیخلاف22مئی سے عوامی احتجاجی مہم کا آغاز کر رہی ہے ، سید حیدر عباس رضوی


ایم کیوایم کراچی سمیت سندھ بھر میں پانی کے مصنوعی بحران کیخلاف22مئی سے عوامی احتجاجی مہم کا آغاز کر رہی ہے ، سید حیدر عباس رضوی
 Posted on: 5/20/2015
ایم کیوایم کراچی سمیت سندھ بھر میں پانی کے مصنوعی بحران کیخلاف22مئی سے عوامی احتجاجی مہم کا آغاز کر رہی ہے ، سید حیدر عباس رضوی
صحراء تھرکوشہربنانے کادعویٰ کرنے والے وزیراعلیٰ سندھ ،پہلے سندھ کے شہروں کوتھربننے سے بچانے کے لئے مثبت اقدامات کریں
سندھ خصوصاًکراچی کے عوام پانی کی بوند بوند کو بری طرح ترس رہے ہیں اورحکمرانوں کے کانوں پرجوں تک نہیں رینگ رہی
22مئی سے کراچی سے احتجاجی مہم کا آغاز کیا جائے گاجبکہ اس سلسلے میں 6جون کو تبت سینٹر پر بڑا احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا
سندھ اسمبلی اور ارکان صوبائی اسمبلی کی رہائش کیلئے منصوبے ہیں لیکن کراچی کو پانی فراہم کرنے کیلئے اقدام نہیں کیا جارہاہے، کنور نوید جمیل
پانی کے بحران میں حکومت اور واٹرٹینکر مافیہ دونوں برابر کے شریک ہیں، خواجہ اظہار الحسن
ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کی اراکین اسمبلی کے ہمراہ خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آبادمیں اہم پریس کانفرنس 
کراچی ۔۔۔20مئی2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سید حیدر عباس رضوی نے کہاہے کہ ایم کیوا یم سندھ بالخصوص کراچی میں پانی کے شدید مصنوعی بحران کی جانب حکومتی توجہ مبذول کروانے کیلئے جمعہ22مئی سے سندھ کے شہروں کراچی ، حیدر آباد ، سکھر ، میر پور خاص ،نوابشاہ اوردیگرشہروں میں پر امن عوامی احتجاجی مہم کا آغاز کر رہی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ اس تمام تر صورتحال میں سندھ بالخصوص کراچی کے عوام ایم کیو ایم کا بھرپورطریقے سے ساتھ دیکر انتہائی جمہوری و پر امن طریقے سے احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔انہوں نے احتجاجی مظاہروں کے شیڈول کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ جمعہ22مئی کو کراچی کے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں احتجاجی مہم کا پہلا مظاہرہ کیا جائے گااورپاورہاؤس چورنگی پرمظاہرہ کیاجائیگا، ہفتہ23مئی کو کراچی پریس کلب جبکہ اتوار24مئی 5نمبر چورنگی اورنگی اسی طرح پیر25مئی 3نمبر مہاجر کیمپ پرجس کے بعد26باغ کورنگی ،بدھ 27مئی کولیاقت آباد نمبر10اورجمعرات28مئی کو گلشن اقبال جبکہ ڈسکوبیکری،29مئی کو پاک کالونی بڑا بورڈ ، 30مئی کالا بورڈ ملیر ، یکم جون سکھر، 2جون نوابشاہ ،4جون میر پورخاص ،5جون حیدر آباد اور 6جون کو ایک بڑا احتجاجی مظاہر ہ کراچی میں تبت سینٹر کے مقام پر کیا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ احتجاجی مظاہروں کا بنیادی مقصد پانی کے مصنوعی بحران کی جانب سندھ حکومت کی توجہ مبذول کروانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم عوامی سیاسی جماعت ہے اور وہ کراچی میں پانی کے مسئلے پر اس سے قبل بھی بات کرچکی ہے لیکن پانی کا مسئلہ کراچی میں مزیدبدتر ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پانی انسانی زندگی کی بنیادی اکائی اور ضرورت ہے لیکن ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی اور پورے سندھ میں پانی کے بحران سے پورا ملک واقف ہے، کراچی سمیت حیدرآباد ، میر پور خاص، سکھر میں بھی پانی کا شدید بحران ہے ۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، عارف خان ایڈوکیٹ ، عبد الحسیب ،کنور نوید جمیل اور سندھ اسمبلی میں حق پرست اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن بھی انکے ہمراہ تھے۔سید حیدر عباس رضوی نے کہا کہ ایم کیو ایم گزشتہ 8برسوں سے کراچی کو پانی کی وافر مقدار میں فراہمی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے اور اسمبلیوں ، میڈیا و دیگر فورمز پر کراچی کوپانی کی فراہمی کیلئے آواز اُٹھائی ہے لیکن حکمرانوں نے ہماری آواز پر کوئی توجہ نہیں دے رہے اور عوام پانی کی بوند بوند کو بری طرح ترس رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی پاکستان کو 65فیصد روینیو دیتا ہے لیکن یہاں پانی کا شدید بحران ہے اور مہینوں پانی نہ آنے کے سبب شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔انہوں نے تفصیلا ت سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ کراچی کو یومیہ1000ایم جی ڈی پانی کی ضرورت ہے جس میں 520سے550ایم جی ڈی پانی دستیاب ہے لیکن صرف 400ایم جی ڈی پانی کراچی کو فراہم کیا جاتا ہے اور عوام کو اس 400ایم جی ڈی پانی کی تقسیم بھی اپنی مرضی سے کی جارہی ہے ، انہوں نے کہا کہ کراچی میں 160سے زائد ٹینکر ہائڈرینٹس غیر قانونی طور پر کام کر رہے ہیں اور شہریوں کو 5سے 12ہزار تک پانی کا ایک ٹینکر فروخت کیا جارہاہے اور یہ صورتحال پہلے سے پریشانیوں کا شکار شہریوں کیلئے مزید پریشانی کا سبب بن رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں پانی کا شور اور احتجاج نظر آرہاہے جو کراچی میں تھر یا کربلا کا منظر پیش کر رہاہے اور عوامی مطالبہ دیگر ضروریات تو کجا پانی جیسی بنیادی سہولت کیلئے رہ گیاہے۔ کنور نوید جمیل نے کہاکہ ایم کیو ایم کے منتخب نمائندے کراچی کو پانی کی عدم فراہمی کی شکایت لیکر اعلیٰ و متعلقہ حکام کے پاس اپنی فریاد لیکر گئے لیکن کسی نے توجہ نہیں دی ۔انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی کی تعمیر اور ارکان صوبائی اسمبلی کی رہائش کیلئے کراچی کے کھاتے میں منصوبے بنائے جارہے ہیں لیکن کراچی کے عوام کو پانی فراہم کرنے کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا جارہاہے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم 2007ء میں K-3کے منصوبے کے ذریعے کراچی کیلئے 10کروڑ گیلن پانی لیکر آئی اور اب K-4منصوبے کیلئے آواز بلندکی لیکن حکمرانوں نے اس کو ابھی تک مکمل نہیں کیا ۔انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کراچی کے عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے ۔اس موقع پر خواجہ اظہار الحسن نے کہاکہ ایم کیو ایم نے پانی کے بحران پر سندھ اسمبلی میں تحریک التواء پیش کی ، 5اور 6اپریل کو دھابے جی پمپنگ اسٹیشن پر موجود غیر قانونی ہائیڈرنٹس کو میڈیا کے سامنے آشکار کروایا اور ایم کیو ایم کے منتخب نمائندوں نے کراچی میں پانی کے بحران کی جانب حکومت کی توجہ مبذول کروائی، 11مئی کو اعلیٰ حکام کو خطوط لکھے اس کے باوجود کوئی مثبت اقدام نہیں کیا گیا بلکہ ہزا ر پانی کے ٹینکرز کے نام پر کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ قریب ہے اور ایسے میں پانی کے معاملے پر وزیر بلدیات کے بیانات قابل حیرت و افسوس ہیں جبکہ کراچی میں کئی کئی روز پانی فراہم نہیں کیا جارہا۔انہوں نے کہا کہ جیکب آباد کے عوام ایک ہفتے سے پانی کے بحران پر سرآپا احتجاج ہیں لیکن حکومت سندھ کو نظرنہیں آرہا اور ایم کیو ایم عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومت سے مسلسل مطالبے کر رہی ہے جس پر صرف 1کروڑ روپے پانی فراہم کرنے کیلئے دئیے گئے ۔انہوں نے کہاکہ پانی کے سنگین مسئلے پر سیاست کرنے والے کراچی کے شہریوں کو پانی کے بحران کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں جبکہ شہر میں ایم کیو ایم کے بلدیاتی دور میں پانی کاکوئی بحران نہیں تھا۔انہوں نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی میں قائم غیر قانونی ہائیڈرنٹس کا فوری خاتمہ کروائیں ورنہ ایم کیو ایم متاثرہ علاقے کے عوام کے ساتھ غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس کے سامنے احتجاج کرے گی۔ایک سوال کے جواب میں سید حیدر عباس رضوی نے کہاکہ عوامی سہولت کر مد نظر رکھتے ہوئے احتجاجی مقامات کا تعین کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پانی کو قومیت کا مسئلہ بنانے کے بجائے کراچی اور سندھ میں بسنے والی تمام قومیتوں کو پانی مساوی طور سے فراہم کیا جائے۔خواجہ اظہار الحسن نے ایک جواب میں کہاکہ پانی کے بحران میں حکومت اور واٹر مافیہ دونوں برابری کے شریک ہیں۔
English
وڈیو

5/5/2024 11:56:33 PM