Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم بلدیاتی انتخابات میں بھرپورحصہ لے گی، قائد ایم کیوایم الطاف حسین


ایم کیوایم بلدیاتی انتخابات میں بھرپورحصہ لے گی، قائد ایم کیوایم الطاف حسین
 Posted on: 5/9/2015 1
ایم کیوایم بلدیاتی انتخابات میں بھرپورحصہ لے گی، قائد ایم کیوایم الطاف حسین
صوبہ پنجاب سمیت ملک بھر میں اپنے امیدوار نامزد کریں گے ، الطاف حسین
حق پرست امیدوار اللہ تعالیٰ کی تائیداور مظلوم عوام کی حمایت سے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی بھی حاصل کریں گے،الطاف حسین
ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران پنجاب میں عوامی رابطہ تیز کردیں،الطاف حسین
لندن۔۔۔9،مئی2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اعلان کیا ہے کہ ایم کیوایم آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپورحصہ لے گی اور صوبہ پنجاب سمیت ملک بھر میں اپنے امیدوار نامزد کرے گی ۔ یہ اعلان انہوں نے ہفتہ کے روزبیک وقت ایم کیوایم لاہور، راولپنڈی اورملتان کے دفاتر میں ذمہ داران سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم کیوایم پنجاب کے صدر سینیٹرمیاں عتیق بھی موجود تھے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم آنے والے بلدیاتی انتخابات میں نہ صرف پنجاب سمیت پورے ملک میں اپنے امیدوارنامزدکرے گی بلکہ حق پرست امیدوار اللہ تعالیٰ کی تائیداور مظلوم عوام کی حمایت سے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی بھی حاصل کریں گے ۔جناب الطاف حسین نے اس موقع پر تمام ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ پنجاب میں عوامی رابطہ تیز کردیں اور صوبہ کے چپہ چپہ میں ایم کیوایم کا پیغام حق پرستی پہنچادیں۔

5/9/2024 12:41:05 PM