Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی اپیل پر کراچی سمیت سندھ بھر میں بھرپور یوم سوگ منایا گیا


ایم کیوایم کی اپیل پر کراچی سمیت سندھ بھر میں بھرپور یوم سوگ منایا گیا
 Posted on: 5/5/2013 1
ایم کیوایم کی اپیل پر کراچی سمیت سندھ بھر میں بھرپور یوم سوگ منایا گیا
عوام نے احتجاجاً اپنی تجارتی ، کاروباری، تعلیمی اور دیگرسرگرمیاں مکمل طور پر معطل رکھیں
کراچی سمیت صوبہ سندھ، پنجاب ،خیبرپختونخوا ، بلوچستان ، گلگت، بلتستان اور آزاد کشمیرمیں شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی
ایم کیوایم کے خلاف مسلسل دہشت گردی کے واقعات پر حق پرست عوام میں شدید غم وغصہ
کراچی ۔۔۔5،مئی2013
متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیروعزیزآباد میں بم دھماکوں میں ایم کیوایم کے کارکنان وہمدردوں کے شہید وزخمی ہونے کے خلاف آج رابطہ کمیٹی کی اپیل پرکراچی سمیت سندھ بھر میں پرامن یوم سوگ منایا گیا۔کراچی سمیت ملک بھر میں حق پرست شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ کے اجتماعات منعقد کئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروعزیزآباد میں بم دھماکوں میں ایم کیوایم کے کارکنان وہمدردوں کے شہیدوزخمی ہونے کے خلاف بھرپور اور پرامن یوم سوگ کے موقع پر سندھ بھر کے عوام نے احتجاجاً اپنا کاروبار، ٹرانسپورٹ اوردیگر سرگرمیاں بند رکھیں۔یوم سوگ کے موقع پر کراچی سمیت سندھ بھر میں ہوکا سماں دیکھنے میں آیا، تمام تجارتی ، کاروباری مراکزاوردکانیں بند رہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک مکمل طور پر بند رکھی گئی۔
ایم کیوایم کے انتخابی دفاتر پر مسلسل بم دھماکوں اور کارکنان وہمدردوں کے قتل کے مسلسل واقعات کے خلاف عوام میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے ۔
یوم سوگ کے موقع پر ایم کیوایم کے دفاتر،کارکنان کے گھروں ، اہم چوراہوں ، عمارتوں اور تجارتی مراکز پر سیاہ پرچم اورسیاہ بینرز لگائے گئے تھے جن پر ایم کیوایم کے کارکنا ن کے قتل کے واقعات پر مذمتی کلمات تحریرتھے جبکہ ایم کیوایم کے کارکنان وہمدردوں نے اپنے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں بھی باندھ رکھی تھیں۔
ایم کیوایم کے شہید کارکنان کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات بھی منعقد ہوئے ۔قرآن خوانی کامرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں ہوا جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان، مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران ،کارکنان اورہمدردوں نے شرکت کی۔ کراچی کی طرح سندھ کے دیگر شہروں میں بھی ایم کیوایم کے زونل دفاترمیں بھی شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات ہوئے ۔
ایم کیوایم کی جانب سے یوم سوگ کی اپیل پر صوبہ پنجاب ، صوبہ خیبرپختونخوا ، صوبہ بلوچستان ، گلگت، بلتستان اور آزاد کشمیرمیں بھی یوم سوگ بھرپورانداز میں منایاگیا، مختلف شہروں میں سیاہ پرچم اور سیاہ بینرز لگائے گئے ۔ یوم سوگ کے سلسلے میں ایم کیوایم کے صوبائی اور ضلعی دفاترمیں حق پرست شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں ایم کیوایم کے مقامی ذمہ داروں ، کارکنوں اورہمدرد عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
*****


4/26/2024 6:26:46 PM