Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم سندھ کو خو شحال او رترقی یافتہ بنانا چاہتی ہے کیونکہ سندھ مضبوط ہوگا تو پاکستان مضبوط ہوگا، الطاف حسین


ایم کیوایم سندھ کو خو شحال او رترقی یافتہ بنانا چاہتی ہے کیونکہ سندھ مضبوط ہوگا تو پاکستان مضبوط ہوگا، الطاف حسین
 Posted on: 4/8/2013 1
ایم کیوایم سندھ کو خو شحال او رترقی یافتہ بنانا چاہتی ہے کیونکہ سندھ مضبوط ہوگا تو پاکستان مضبوط ہوگا، الطاف حسین 
عنایت حسین رند کی شمولیت سے سندھ کے باشندوں کو تقسیم کرنے کی سازشوں کوختم کرنے میں مدد ملے گی 
ایم کیوایم واحد سیاسی جماعت ہے جس نے حق پرستی کی جدوجہد میں بار بار آگ وخون کے دریا عبور کئے
ہم سب ملکر سندھ اور ملک کو خوشحال بنانے کیلئے جدوجہد کر ینگے ،الطاف حسین
ایم کیوایم ہی ملک کی واحد حق پرست جماعت ہے جسے مظلوموں کی مکمل حمایت حاصل ہے،الطاف حسین 
باشعور عوام خصوصاً نوجوان حق پرستی کی تحریک میں شمولیت اختیار کر کے سندھ اور پاکستان کی ترقی میں اپنا مثبت کر دار ادا کریں
ایم کیوایم میں شمولیت کے بعد سندھی مہاجر کا فر ق ختم ہوگا کیونکہ سندھ کے عوام باشعور ہوگئے ہیں،عنایت حسین رند
اندرون سندھ میں ایم کیوایم کا فلسفہ مقبولیت حاصل کر رہا ہے اور سندھ دھر تی کا ہرفرد اسکی طرح مائل ہورہاہے
لندن ۔۔8اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے ایم کیوایم سندھ کو خو شحال او رترقی یافتہ بنانا چاہتی ہے کیونکہ سندھ مضبوط ہوگا تو پاکستان مضبوط ہوگا ۔ انہوں نے یہ بات نواب شاہ سے سابق رکن سندھ اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے معروف رہنما ء عنایت حسین رند اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے ایم کیوایم میں شمولیت کے اعلان کے بعد اپنی رہائشگا ہ نائن زیر و عزیز آباد پر ان سے گفتگو کر تے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی ،سندھ تنظیمی کمیٹی اورنواب شاہ زونل کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے ۔جناب الطاف حسین نے عنایت حسین رند اور ان کے ساتھیوں کو ایم کیوایم میں شمولیت پر خراج تحسین پیش کر تے ہوئے انہیں اپنی رہائشگا ہ پر خوش آمدید کہا ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم وہ واحد حق پرست جماعت ہے جس نے حق پرستی کی جدوجہد میں بار بار آگ وخون کے دریا عبور کئے اور جس کے ہزاروں شہید ساتھی آج منوں مٹی تلے دفن ہیں ، آج ان شہیدوں کی ارواح یہ دیکھ کر خو ش ہورہی ہوں گی کہ انہوں نے جس حق پرستانہ جدوجہد کیلئے جانیں دیں آج اسکا قافلہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور پورے ملک سے جاگیر دارانہ اوروڈیر انہ نظام سے تنگ آئے ہوئے مظلوم اس میں شامل ہورہے ہیں ۔انہوں نے عنایت حسین رند سے کہا کہ وہ ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کر یں تو انہیں پتہ نہیں چلے گا کہ کون رکن اسمبلی ہے اور کون سینیٹر ہے ،سب ایک صف میں کھڑے نظر آئیں گے ۔ جناب الطا ف حسین نے عنایت حسین رند سے سندھی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی شمولیت سے سندھ کے باشندوں کو تقسیم کرنے کی سازشوں کوختم کرنے میں مدد ملے گی اور ہم سب ملکر سندھ اور ملک کی خوشحال بنانے کیلئے جدوجہد کر ینگے ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم ہی ملک کی واحد حق پرست جماعت ہے جسے مظلوموں کی مکمل حمایت حاصل ہے ، حق پرستی کا قافلہ اب سندھ کے گو شہ گوشہ میں پھیل رہا ہے اور لو گ جوق در جوق ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ،انشاء اللہ اگلا وزیر اعلیٰ سندھ ایم کیوایم کا نمائندہ ہوگا ،ایم کیوایم سندھ سے غنڈہ گردی ،جاگیر دارانہ ،وڈیرانہ اور ظالمانہ سلسلے کو ختم کر ے گی ۔جناب الطا ف حسین نے سندھ کے پڑھے لکھے اور باشعور عوام سے اپیل کی کی وہ متحدہ قومی موومنٹ کی اس حق پرستی کی تحریک میں شمولیت اختیار کر کے سندھ اور پاکستان کی ترقی میں اپنا مثبت کر دار ادا کریں ۔پاکستان کی ترقی او رخوشحالی سندھ سے مربوط ہے اور ایم کیوایم انشاللہ سندھ اور پاکستان کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کا عزم رکھتی ہے اور اسے پایہ تکمیل تک پہنچائے گی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کرنے والے عنایت حسین رند نے جنا ب الطاف حسین سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ میں سندھ دھرتی کا بیٹاہوں اور ایم کیوایم میں شمولیت کے بعد سندھ مہاجر کا فر ق ختم ہوگا اور سندھ کے عوام باشعور ہوگئے ہیں ان کے خیالات تبدیل ہورہے ہیں اوہ اب ان عناصر سے چھٹکارہ حاصل کرنا چاہتے ہیں جوماضی میں غریب اور مظلوم عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر اپنے صرف مال و دولت کے حجم میں اضافہ کرتے رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ اب اندرون سندھ میں ایم کیوایم کا فلسفہ مقبولیت حاصل کر رہا ہے اور سندھ دھر تی کا ہرفرد اسکی طرح مائل ہورہاہے ۔ 



5/20/2024 12:01:02 PM