Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ناظم آباد میٹرک بورڈ آفس کے قریب دہشت گردوں کی فائرنگ سے سٹی وارڈن کے دو اہلکاروں شہزاد اور سجاد کے قتل کے واقعہ پر رابطہ کمیٹی کا اظہارِ مذمت


ناظم آباد میٹرک بورڈ آفس کے قریب دہشت گردوں کی فائرنگ سے سٹی وارڈن کے دو اہلکاروں سجاد حسین اورعباس کے قتل کے واقعہ پر رابطہ کمیٹی کااظہارِ مذمت
 Posted on: 3/29/2013
ناظم آباد میٹرک بورڈ آفس کے قریب دہشت گردوں کی فائرنگ سے سٹی وارڈن کے دو اہلکاروں سجاد حسین اورعباس کے قتل کے واقعہ پر رابطہ کمیٹی کااظہارِ مذمت 
دہشت گرد ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت شہر میں بے گناہ لوگوں کا قتل عام کرکے ا من و امان کی صورتحال کو سبوتاژکرنا چاہتے ہیں، رابطہ کمیٹی 
دہشت گردوں کی فائرنگ سے سٹی وارڈن کے اہلکاروں کے قتل کا نوٹس لیا جائے، رابطہ کمیٹی 
کراچی :۔۔۔۔29، مارچ 2013ء 
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ناظم آباد میٹرک بورڈ آفس کے قریب دہشت گردوں کی فائرنگ سے سٹی وارڈن کے دو اہلکاروں سجاد حسین اور عباس کے قتل کے واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور زخمی اہلکارعباس سے دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے اسے کھلی دہشت گردی قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ دہشت گرد ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت شہر میں بے گناہ لوگوں کا قتل عام کرکے ا امن و امان کی صورتحال کو سبوتاژکرنا چاہتے ہیں ، انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کی جانب سے سٹی وارڈن کے اہلکاروں کی ہلاکت قابل مذمت ہے۔ انہوں نے واقعہ میں جاں بحق ہونیوالے سٹی وارڈن کے اہلکاروں کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد ومکمل صحتیابی کے لئے دعا بھی کی ۔ رابطہ کمیٹی نے گور نر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان ، نگراں وزیر اعلیٰ سندھ زاہد قر بانی علوی سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیاکہ وہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے سٹی وارڈن کے اہلکاروں کے قتل کا نوٹس لیا جائے اور اس میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتارکرکے انہیں قرا ر واقعی سزاد ی جائے ۔



5/12/2024 8:00:11 PM