Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم موروثی سیاست کا خاتمہ چاہتی ہے اور وہ نئی اور نوجوان قیادت متعارف کرارہی ہے۔ الطاف حسین


ایم کیوایم موروثی سیاست کا خاتمہ چاہتی ہے اور وہ نئی اور نوجوان قیادت متعارف کرارہی ہے۔ الطاف حسین
 Posted on: 3/28/2013
ایم کیوایم موروثی سیاست کا خاتمہ چاہتی ہے اور وہ نئی اور نوجوان قیادت متعارف کرارہی ہے۔ الطاف حسین
ایم کیوایم میں خاندانی رشتہ داری، دوستی یا موروثیت کی بنیاد پر ٹکٹ نہیں دیے جاتے بلکہ صلاحیت اور میرٹ پر ہی ذمہ داریاں دی جاتی ہیں
لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 اور این اے 129 سے ایم کیوایم کی امیدوار ڈاکٹر زیب النساء سے فون پر گفتگو
آپ ملک میں تبدیلی کی خواہش رکھنے والے تمام عوام کیلئے امید کی کرن ہیں۔ ڈاکٹر زیب النساء کی قائدتحریک الطاف حسین سے گفتگو
لندن ۔۔۔ 28 مارچ 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم موروثی سیاست کا خاتمہ چاہتی ہے اوروہ نئی اورنوجوان قیادت متعارف کرارہی ہے۔ انہوں نے یہ بات لاہورسے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 اور این اے 129 سے ایم کیوایم کی امیدوار اور ممتاز آسٹرولوجسٹ ڈاکٹرزیب النساء سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم میں خاندانی رشتہ داری،دوستی یاموروثیت کی بنیادپر ٹکٹ نہیں دیے جاتے بلکہ صلاحیت اور میرٹ پر ہی ذمہ داریاں دی جاتی ہیں۔انہوں نے قومی اسمبلی کے دوحلقوں سے کاغذات جمع کرانے پر ڈاکٹرزیب النساء کومبارکبادپیش کی اورامید ظاہر کی کہ وہ محنت ولگن سے انتخابی مہم چلائیں گی۔ اس موقع پر ڈاکٹرزیب النساء نے جناب الطاف حسین سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آپ ملک کے محروم اور تبدیلی کی خواہش رکھنے والے تمام عوام کیلئے امیدکی کرن ہیں، ایم کیوایم ایک صحیح اور سچی جمہوریت پسند جماعت ہے جودیگرتمام سیاسی جماعتوں سے ممتاز ہے اورایم کیوایم کاپیغام پنجاب کے کونے کونے میں پھیل رہاہے اورانشاء اللہ وہ وقت آئے گاجب ایم کیوایم ملک کی سب سے بڑی جماعت بنے گی۔

5/12/2024 7:10:35 PM