Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایسا پاکستان چاہتاہوں جس کاخواب علامہ اقبال نے دیکھاتھا،جسکی جدوجہد قائداعظم نے کی تھی۔الطاف حسین


ایسا پاکستان چاہتاہوں جس کاخواب علامہ اقبال نے دیکھاتھا،جسکی جدوجہد قائداعظم نے کی تھی۔الطاف حسین
 Posted on: 3/18/2013
ایسا پاکستان چاہتاہوں جس کاخواب علامہ اقبال نے دیکھاتھا،جسکی جدوجہد قائداعظم نے کی تھی۔الطاف حسین
میں فسادکی نہیں امن اورپیارکی بات کرتاہوں لیکن میری امن اورصبرکی کمزوری نہ سمجھا جائے ۔بعض ایم کیوایم دشمن عناصر یہ افواہیں پھیلارہے ہیں کہ الطا ف حسین کسی موذی مرض میں مبتلاہیں،ان افواہوں کی سختی سے تردید کرتاہوں ،مجھے کوئی موذی مرض نہیں۔
اگر افواج پاکستان پانچ سال کیلئے بلوچستان کااختیارمجھے دیدیں توانشاء اللہ بلوچستان میں پاکستان کے نعرے گونجیں گے۔پختونوں اورقبائلی عوام کے حقوق کیلئے ہرقسم کی قربانی دینے کیلئے تیارہوں، اگرایم کیوایم کواقتداردیدیں تومیں بغیرجنگ کئے کشمیرکوآزادکراسکتاہوں
ایم کیوایم کے 29ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں نائن زیروعزیزآباد، حیدرآباداور میرپورخاص میں کارکنوں سے فون پر خطاب
لندن ۔۔۔ 18 مارچ 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ میں ایسے پاکستان کاقیام چاہتاہوں جس کاخواب علامہ اقبال نے دیکھاتھا،جسکے قیام کی جدوجہد قائداعظم محمدعلی جناح نے کی اورجس کاساتھ خان لیاقت علی خان نے دیاتھا۔جہاں کسی پرکوئی ظلم نہ ہواورسب کے ساتھ مساوی سلوک ہواورمساوی حقوق ہوں۔ انہوں نے یہ بات اتوارکی شب ایم کیوایم کے 29ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروعزیزآباد، حیدرآباداور میرپورخاص میں جمع ہونے والے کارکنوں سے فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے حیدرآبادمیں سائٹ سیکٹرآفس پر مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے تین کارکنوں کی شہادت کے واقعہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کے یہ کارکنان میرپورخاص میں یوم تاسیس کے جلسہ کی تیاری میں مصروف تھے کہ مسلح دہشت گردوں نے ہمارے آفس پر حملہ کرکے ان کارکنوں کوشہیدکردیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج ہمارے لئے ایک خوشی کادن تھاکہ پاکستان کی قدیم بلوچ برادری سے تعلق رکھنے والے گبول خاندان کے ممتازرہنمانبیل گبول نے ایم کیوایم میں شمولیت کااعلان کیاتھالیکن مسلح دہشت گردوں نے ہمارے ساتھیوں کوشہیدکرکے ہماری خوشیوں کوتاراج کردیا۔اللہ تعالیٰ ان قاتلوں اوردہشت گردوں پراپناعذاب نازل کرے اورقاتلوں کو اپنے انجام تک پہنچائے لیکن میں انکے بچوں کیلئے بددعانہیں کروں گا ۔انہوں نے کہاکہ میں فسادکی نہیں امن اورپیارکی بات کرتاہوں لیکن میری امن اورصبرکی کمزوری نہ سمجھا جائے ۔اگرقوم کی عزت وحرمت بچانے کاوقت آگیاتومیں پاکستان آجاؤں گا، اگرمجھے قتل بھی کردیاگیاتومیرے خون سے انقلاب کے نعرے گونجیں گے۔ میں ڈرنے والا نہیں ، اگرمیں ڈرنے والا ہوتاتومہاجروں میں پیدانہیں ہوتا۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ میں کسی سے انتقام لینے کی بات نہیں کرتا، میں آزادی صحافت کا متوالاہوں اورمیں ایم کیوایم کے بارے میں جھوٹ مکروفریب لکھنے اورالزامات لگانے والوں سے کہتاہوں کہ وہ ایم کیوایم اورالطاف حسین کی جتنی چاہے مخالفت کریں، ایم کیوایم کی پالیسیوں یافیصلوں پرضرور تنقیدکریں لیکن خدارا جھوٹے الزامات لگانے سے گریز کریں اگر الزامات لگانے والے واقعی سچ کے متوالے ہیں تووہ یہ نکال کربتائیں کہ الطاف حسین نے اپنی پوری جدوجہدمیں کیا ملک کے خزانے کولوٹا؟میں نے ملک میں یاملک سے باہر گورنریا وزیروںیاارکان اسمبلی کے ذریعے اپنے لئے کیاحاصل کیا؟اگر یہ ثابت کیاجائے تومیں خود ہی پھانسی کے پھندے پر چڑھ جاؤں گا۔نوازشریف اور آصف زرداری زندہ ہیں ،ان سے پوچھیں کہ میں نے آج تک ان میں سے اپنے لئے ایک گززمین بھی حاصل کی؟میں نے چوری نہیں کی اورمیری یہی دعا ہے کہ جب میری روح بھی نکلے تو اس وقت بھی مجھ پر چوری اوربے ایمانی کا کوئی الزام مجھ پرنہ ہو۔میں پاکستان کاواحدسیاسی رہنماہوں جس نے اپنی پوزیشن سے دوسروں کوتوبہت سے بڑے بڑے منصب دیے لیکن آج تک نہ تومیں نے اپنے لئے کوئی منصب لیااورنہ ہی اپنے خاندان کیلئے۔ انہوں نے کہا کہ میں ملک کے نظام کونہیں بدل سکاتوکیا ہوا لیکن مجھے یہ یقین ہے کہ یہ نظام بدلے گااورآج میرے اجتماع میں صرف مہاجرہی نہیں ہوتے بلکہ اس میں سندھی، بلوچ، پنجابی، پختون، سرائیکی کشمیری، شیعہ سنی، بریلوی، دیوبندی، مسلمان ، عیسائی،ہندو، سکھ ہرفقہ ، ہرمسلک اورہرمذہب کے لوگ موجودہوتے ہیں اورآج الطاف حسین ہرایک کے دل کی دھڑکن ہے ۔ جناب الطاف حسین نے ان اطلاعات پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ بعض ایم کیوایم دشمن عناصر یہ افواہیں پھیلارہے ہیں کہ الطا ف حسین کسی موذی مرض میں مبتلاہیں اوروہ چند دنوں کے مہمان ہیں، کوئی کہتاہے کہ الطاف حسین کے گردے ناکارہ ہوگئے ہیں اوروہ ڈائلاسزپرہیں۔انہوں نے کلمہ پڑھتے ہوئے ان افواہوں کی سختی سے تردیدکی اورکہاکہ اللہ تعالیٰ کاکرم ہے کہ مجھے ایسی کوئی بیماری نہیں، موت اورزندگی اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے اورہرنفس کوموت کامزہ چکھناہے لیکن جولوگ یہ افواہیں پھیلارہے ہیں اللہ تعالیٰ ان سے حساب لے گا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں پاکستان کی بقاء سلامتی ، استحکام اورایساپاکستان چاہتاہوں جہاں جاگیردار، وڈیرے اوربڑے بڑے جرنیلوں کی اولادیں شہزادوں کی طرح دوسرے پر رعب نہ جماتی پھریں۔انہوں نے کہاکہ اگر افواج پاکستان پانچ سال کیلئے بلوچستان کااختیارمجھے دیدیں توانشاء اللہ بلوچستان میں پاکستان کے نعرے گونجیں گے اوروہاں پاکستان کے جھنڈے لہرائیں گے۔انہوں نے مزیدکہاکہ میں پختونوں اورقبائلی عوام کے حقوق کیلئے ہرقسم کی قربانی دینے کیلئے تیارہوں۔ انہوں نے اعلان کیاکہ اگرایم کیوایم کواقتداردیدیں تومیں بغیرجنگ کئے کشمیرکوآزاد کراسکتا ہوں اور کشمیر کا مسئلہ ایک گولی چلائے بغیر کشمیری عوام کی خواہشات اورامنگوں کے مطابق حل کراسکتاہوں۔اگر ایم کیوایم کواقتدار اوراختیارملاتو کوئی بھی قوم کی کسی ماں بہن بیٹی یا بہو کوکسی بھی الزام کے تحت قتل نہیں کرسکے گا، اسے کاروکاری یاونی نہیں کرسکے گااوران کے چہروں پر تیزاب نہیں پھینک سکے گا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ حیدرآبادمیں ایم کیوایم کے کارکنوں کوقتل کرنے والے دہشت گردوں کو گرفتارکیاجائے۔ انہوں نے شہداء کی مغفرت کیلئے دعاکی ۔ 

5/11/2024 5:50:36 PM