Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پروفیسر سبط جعفر کی شہادت نے پاکستان کو ایک عظیم سرمایہ سے محروم کردیا، الطاف حسین


پروفیسر سبط جعفر کی شہادت نے پاکستان کو ایک عظیم سرمایہ سے محروم کردیا، الطاف حسین
 Posted on: 3/18/2013
پروفیسر سبط جعفر کی شہادت نے پاکستان کو ایک عظیم سرمایہ سے محروم کردیا، الطاف حسین 
شہید پروفیسر سبط جعفرکی ساری زندگی درس اور دتدریس و فروغ تعلیم سے عبارت ہے 
سبط جعفر کی شہادت پر الطاف حسین کا اظہارِ تعزیت 
لندن :۔۔۔۔18،مارچ 2013ء 
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے لیاقت آباد سندھی ہوٹل کے قریب مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے مقامی کالج کے پرنسپل پروفیسر سبط جعفر کی المناک شہادت پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ پروفیسر سبط جعفر کی شہادت نے پاکستان کو ایک عظیم سر مایہ سے محروم کردیا ہے، شہید اس دور کے بلند پایااور صاحب طرز سوز و مرسیاں خان تھے ۔انہوں نے کہاکہ سبط جعفر ایک انتہائی خلیق اور شریف انفس انسان تھے ، انکی ساری زندگی درس اور دتدریس و فروغ تعلیم سے عبارت ہے وہ نہ صرف ایک قادر کلام شاعرتھے بلکہ انہوں نے قدیم مرسیاں نگاروں کے غیر مطبوعہ اور غیر معروف مرسیوں کو جمع کرکے ایک کتاب ’’ بستہ‘‘ تالیف کی تھی ان کی شہادت سے آج ہم ایک عظیم تہذیبی ورثے سے محروم ہوگئے ہیں اور انکی المناک شہادت سے مرسی خان کا ایک باب بند ختم ہوگیا۔ جناب الطاف حسین نے شہید کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔(آمین)
*****

5/11/2024 9:43:24 PM