Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حیدر آباد سائٹ ایریا سیکٹر آفس پر مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کا واقعہ بدترین بزدلانہ اقدام ہے، سلیم شہزاد


حیدر آباد سائٹ ایریا سیکٹر آفس پر مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کا واقعہ بدترین بزدلانہ اقدام ہے، سلیم شہزاد
 Posted on: 3/17/2013
حیدر آباد سائٹ ایریا سیکٹر آفس پر مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کا واقعہ بدترین بزدلانہ اقدام ہے، سلیم شہزاد 
حیدر آباد سائٹ ایریا سیکٹر آفس پر مسلح حملہ کرنے والے اور کروانے والے اگر حلال کی پیدا وار ہیں تو حیدر آباد پولیس کلب میں اپنے نام بمعہ ولدیت درج کرادیں
دیگر صورت میں ایسے مسلح قاتل حملہ آور وں کو نہ صرف مجر م بلکہ حرام کی اولاد تصور کیا جائیگا ،سلیم شہزاد 
لندن ۔۔۔17، مارچ2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ء اور سابق رکن قومی اسمبلی سیلم شہز اد نے حیدر آباد سائٹ آفس سیکٹر پر مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کو بدتر ین بزدلانہ اقدام قرار دیتے ہوئے اس وحشیانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں ایم کیوایم کے تین کارکنان شہید ہوگئے جبکہ ایک سیکٹر ممبر زخمی حالت میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔سلیم شہزاد نے حملہ کرنے والے دہشت گرد قاتلوں اور جن کی ہدایت پر انہوں نے درندگی او ربربر یت کی واردات کی انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حیدر آباد سائٹ ایریا سیکٹر آفس پر مسلح حملہ کرنے والے اور کروانے والے اگر حلال کی پیدا وار ہیں یعنی ان کا باپ اور ماں ایک ہے تو وہ حیدر آباد پریس کلب میں اپنے نام بمعہ ولدیت درج کرادیں ورنہ دیگر صورت میں ایسے مسلح دہشت گرد حملہ آور وں کو نہ صرف مجر م بلکہ حرام کی اولاد تصور کیا جائیگا ۔

5/11/2024 7:47:17 PM