Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حاجیوں کی سہولت کیلئے حکومت کی جانب سے کوئی مثبت پالیسی نہ بناناباعث افسوس ہے ، ارکان قومی اسمبلی


حاجیوں کی سہولت کیلئے حکومت کی جانب سے کوئی مثبت پالیسی نہ بناناباعث افسوس ہے ، ارکان قومی اسمبلی
 Posted on: 3/16/2013
حاجیوں کی سہولت کیلئے حکومت کی جانب سے کوئی مثبت پالیسی نہ بناناباعث افسوس ہے ، ارکان قومی اسمبلی 
حج کرائے اور اخراجات میں کیا گیا بے پناہ اورغیر منطقی اضافہ فی الفور واپس لیاجائے
حج کرائے اور اخراجات میں کیا گیا غیر منطقی اضافہ فی الفور واپس لیاجائے اور حج اسکیم کو عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق ترتیب دے کر ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے 
حج کرائے اور اخراجات میں بے پناہ اضافے پر اظہار مذمت اور پاکستان بھر میں حاجیوں کو درپیش شدید مشکلات اور پریشانیوں پراظہار تشویش 
کراچی ۔۔۔16، مارچ2013ء 
حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے حج کرائے اور اخراجات میں اضافے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور حج کرائے و اخراجات میں اضافے کے سبب بنیادی اسلامی فریضہ کی ادائیگی کیلئے پاکستان بھر میں حاجیوں کو درپیش شدید مشکلات اور پریشانیوں پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے ۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے اسلامی ممالک ہی نہیں بلکہ بیشتر غیر مسلم ممالک میں بھی مسلمانوں کیلئے حج کے فریضہ کی ادائیگی کیلئے سہولیات فراہم کی جاتی ہیں اور اس مد میں اخراجات میں مزید کمی کی کوشش کی جاتی ہے تاہم پاکستان میں حج کے فریضے کی ادائیگی اور حاجیوں کی سہولت کیلئے کوئی حکومت کی جانب سے کوئی مثبت پالیسی نہ تو بنائی گئی ہے ، نہ ہی اس پر توجہ دی جارہی ہے جو حکومت کے لئے باعث افسوس ہے اور ملک و قوم کیلئے انتہائی شرم کا مقام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حج کرائے اور اخراجات میں بے پناہ اضافہ کرکے حکومت نے مقدس فریضہ کی ادائیگی کی خواہش رکھنے والے لاکھوں ، کروڑوں عوام کی مشکلات میں نہ صرف اضافہ کردیا ہے بلکہ انہیں شدید مایوسی میں مبتلا کررکھا ہے ۔ حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور وفاقی وزیر مذہبی امور خورشید شاہ سے مطالبہ کیا کہ حج کرائے اور اخراجات میں کیا گیا بے پناہ اورغیر منطقی اضافہ فی الفور واپس لیاجائے اور حج اسکیم کو عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق ترتیب دے کر اس مد میں ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ 

5/2/2024 2:10:25 AM