Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم صحت و تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں ہے، جس معاشرے میں عوام کو صحت اور تعلیم کی سہولیات میسر ہونگی وہ معاشرہ تیزی سے ترقی کریگا، ڈاکٹر صغیر احمد


ایم کیوایم صحت و تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں ہے، جس معاشرے میں عوام کو صحت اور تعلیم کی سہولیات میسر ہونگی وہ معاشرہ تیزی سے ترقی کریگا، ڈاکٹر صغیر احمد
 Posted on: 3/13/2013
ایم کیوایم صحت و تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں ہے، جس معاشرے میں عوام کو صحت اور تعلیم کی سہولیات میسر ہونگی وہ معاشرہ تیزی سے ترقی کریگا، ڈاکٹر صغیر احمد
حق پرست رکن قومی اسمبلی ساجد احمد کے فنڈز سے ملیر میں مختلف ترقیاتی اسکیموں کی افتتاحی تقریب سے خطاب
کراچی۔۔۔۔13مارچ2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا ہے کہ ایم کیوایم صحت وتعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں ہے ،جس معاشرے میں عوام کوصحت اور تعلیم کی سہولیات میسرہونگی وہ معاشرہ تیزی سے ترقی کریگا۔یہ بات انہوں نے بدھ کے روز این اے 257حق پرست رکن قومی اسمبلی ساجد احمد کے فنڈز سے ملیر۷ میں سعودیہ گرلز کالج، ڈگری سائنس کالج کی رینوویشن، سعودآباد میں 18انچ قطر کی نکاسی آب کی لائن، کوثر ٹاؤن میں ریزروائر واٹر ٹینک، سندھ گورنمنٹ اسپتال سعود آباد میں ڈائی لیسسز سینٹر، شعبہ حادثات، ایڈمنسٹریشن بلاک کی تکمیل، جبکہ ٹراما سینٹر اور سائیکا ٹری بلاک کے سنگ بنیاد اوردیگر مختلف ترقیاتی اسکیموں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔افتتاحی تقریب میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف سمیت ملیر کے عوام خصوصاًماؤں ،بہنوں،بزرگوں اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔افتتاحی تقریب سے حق پرست رکن قومی اسمبلی ساجداحمداوررکن سندھ اسمبلی وسیم احمدنے بھی خطاب کیا۔ڈاکٹرصغیراحمدنے کہاکہ ایم کیوایم فرسودہ نظام کے خلاف جدوجہدکررہی ہے اورمعصوم ذہنوں میں علم کے چراغ روشن کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ علم کے رکھوالے ہی اگریونیورسٹی بننے سے روکیں گے تو جہالت خانقاہوں میں پلے گی اور علم رسوا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ سندھ کے عوام پرتعلیم کے دروازے بندکرکے انہیں اندھروں میں دھکیلاجارہاہے ملالہ کی زبان بند کرنے والوں میں جاگیردارانہ سوچ کے حامل لوگوں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ ایکٹ کیوں واپس لیا گیا، کیا یہ ڈر ہے کہ تعلیم حاصل کرکے اور اس نظام کے زریعے غریب کسان ، مزدور اقتدار کے ایوانوں میں پہنچ جائیں گے وہ وقت دور نہیں جب قائد تحریک کا فکر و فلسفہ ملک سے جاگیردارانہ، وڈیرانہ نظام کا مکمل خاتمہ کردے گا۔ساجداحمدنے کہاکہ ہمارے ملک پر جاگیر دار وڈیرے65سالوں سے قابض ہیں ،قائد تحریک جناب الطاف حسین وہ واحد لیڈر ہیں جو جاگیر داروں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر غریب و مظلوم عوام کے بنیادی مسائل ایوانوں میں پہنچاتے ہیں اور انہیں منظور کراتے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست رکن سندھ اسمبلی وسیم احمد نے کہا کہ قائد تحریک نے ہماری تربیت ہی ایسے کی ہے کہ رنگ ونسل،مذہب دیکھے بغیر خدمت کی جاتی اور عوم کے بنیادی حقوق اور مسائل اجاگر کیے جاتے ہیں۔

5/3/2024 12:36:29 AM