Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اورنگی ٹاؤن پائلٹ پروجیکٹ ڈائریکٹرمحترمہ پروین رحمان کوفائرنگ کرکے قتل کرنے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


اورنگی ٹاؤن پائلٹ پروجیکٹ ڈائریکٹرمحترمہ پروین رحمان کوفائرنگ کرکے قتل کرنے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 3/13/2013
اورنگی ٹاؤن پائلٹ پروجیکٹ ڈائریکٹرمحترمہ پروین رحمان کوفائرنگ کرکے قتل کرنے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت 
شہر کا امن تباہ کرنے کی گھناؤنی سازش قرار دیا ہے
کراچی کے معصوم شہریوں اوراہم شخصیات کودہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں تاکہ ملک کوغیرمستحکم کیا جاسکے
پروین رحمان شہیدکے تمام سوگوارلواحقین سے رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت و ہمدردی 
کراچی:۔۔۔13؍مارچ2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اورنگی ٹاؤن پائلٹ پروجیکٹ ڈائریکٹرمحترمہ پروین رحمان کوفائرنگ کرکے شہیدکرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ کو شہر کا امن تباہ کرنے کی گھناؤنی سازش قرار دیا ہے اورمطالبہ کیاہے کہ پروین رحمان شہیدکے بہیمانہ قتل میں ملوث سفاک دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ دہشت گردعناصرملک کوغیرمستحکم کرنے کے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کراچی کے معصوم شہریوں اوراہم شخصیات کودہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں تاکہ ملک کوغیرمستحکم کیا جاسکے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اورنگی ٹاؤن پائلٹ پروجیکٹ دائریکٹرپروین رحمان کے بہیمانہ قتل کی گھناؤنی واردات بھی پاکستان کے خلاف گھناؤنی سازش ہے جس سے ملک وقوم کوناقابل تلافی نقصان پہنچاہے۔رابطہ کمیٹی نے پروین رحمان شہیدکے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی۔ رابطہ کمیٹی نے صدر آصف علی زرداری ، وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ، وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک ، گور نر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اورنگی ٹاؤن پائلٹ پروجیکٹ ڈائریکٹرمحترمہ پروین رحمان کے بہیمانہ قتل کافی الفورنوٹس لیاجائے اورشہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے لئے ٹھوس و مثبت اقدامات بروئے کار لائے جائے ۔

5/3/2024 4:24:36 AM