Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم پاکستان میں بسنے والی مسیحی برادری اور دیگر غیر مسلم بھائیوں کے ساتھ ہے اور ان پر ہونے والے ظلم کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کرتی رہے گی، رضا ہارون


ایم کیوایم پاکستان میں بسنے والی مسیحی برادری اور دیگر غیر مسلم بھائیوں کے ساتھ ہے اور ان پر ہونے والے ظلم کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کرتی رہے گی، رضا ہارون
 Posted on: 3/13/2013
ایم کیو ایم پاکستان میں بسنے والی مسیحی برادری اور دیگر غیر مسلم بھائیوں کے ساتھ ہے اور ان پر ہونے والے ظلم کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کرتی رہے گی، رضا ہارون
جوزف کالونی واقعہ کی غیر جانبدار اور شفاف انکوائری کروا کر ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے ، حیدر عباس رضوی
جوزف کالونی ، بادامی باغ لاہور کے دورہ پر میڈیا کے نمائندوں اور متاثرین سے گفتگو
لاہور۔۔۔۔۔13 مارچ2013
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن رضاہارون ، حیدر عباس رضوی، حق پرست رکن قومی اسمبلی رشید گوڈئیل ، ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کے سینئر نائب صدور مبین قاضی ایڈووکیٹ، طاہرہ آصف اور لاہور ڈسٹرکٹ کے صدر ارشاد الحق چوہدری نے دیگر ذمہ داران و کارکنان کے ہمراہ جوزف کالونی ، بادامی لاہور میں گزشتہ دنوں نذر آتش کی جانے والی مسیحی کالونی کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر رضا ہارون نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان میں بسنے والی مسیحی برادری اور دیگر غیر مسلم بھائیوں کے ساتھ ہے اور ان پر ہونے والے ظلم کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کرتی رہے گی ۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کو واقعہ کی پہلے سے اطلاع مل چکی تھی لیکن اس کے باوجود بروقت اور فوری اقدامات نہ کئے جانے پر اتنا بڑا سانحہ رونما ہوا جو کہ پنجاب حکومت کی نااہلی کا کھلا ثبوت ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جوزف کالونی واقعہ کی غیر جانبدار اور شفاف انکوائری کروا کر ذمہ داروں کو قرار واقع سزا دلوائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے اس ظالمانہ واقعہ نے بین الاقوامی سطح پر بھی ہماری آنکھیں شرم سے جھکا دی ہیں ۔اٹھارہ کروڑ پاکستانیوں کو چند ہزار دہشت گردوں کے خلاف اور انکی سرپرستی کرنے والوں کو ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہو گا۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان افتخار احمد چوہدری کی طرف سے اس افسوسناک واقعہ کا از خود نوٹس لینے پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا ۔ الیکشن کے حوالے سے سوال کے جواب میں حیدر عباس رضوری کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم چاہتی ہے کہ پارلیمنٹ اپنی مقررہ تاریخ پر تحلیل ہو اور نگران حکومت کے قیام کے بعد شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کے انعقاد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ بعدازاں متاثرہ مسیحی خاندانوں سے ملاقات کے موقع پر ان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور انکے نقصانات کے ازالے اور انصاف کی فراہمی کیلئے ایم کیو ایم کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ 

5/3/2024 3:40:25 AM