Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عام انتخابات 2013کیلئے ملک بھر سے عوام کی نمائندگی کے خواہش مندوں کیلئے ایم کیوایم نے ’’درخواست فارم'' کا اجراء کردیا


عام انتخابات 2013کیلئے ملک بھر سے عوام کی نمائندگی کے خواہش مندوں کیلئے ایم کیوایم نے ’’درخواست فارم'' کا اجراء کردیا
 Posted on: 3/12/2013
عام انتخابات 2013کیلئے ملک بھر سے عوام کی نمائندگی کے خواہش مندوں کیلئے ایم کیوایم نے ’’درخواست فارم کا اجراء کردیا 
درخواست فارم مفت ہے ، ایم کیوایم کے زونل ، ڈسٹرک دفاتر کے علاوہ ایم کیوایم کی آفیشل ویب سائٹ سے بھی حاصل کیاجاسکتا ہے
ملک میں مثبت تبدیلی اور غریب و متوسط طبقے کے انقلاب کیلئے ایم کیوایم کے دفاتر سے عام انتخابات 2013کے درخواست فارم 
حاصل کریں اور انہیں پُر کرکے جمع کرائیں، باصلاحیت اور میرٹ پر اترنے والے افراد سے ایم کیوایم کی اپیل 
سیاسی جماعتوں میں جس طرح سے موروثی سیاست ہے اس سے یہ جماعتیں ذاتی اور خاندانی ملکیت بن چکی ہیں ، ڈاکٹر فاروق ستار
خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب 
کراچی ۔۔۔12، مارچ2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے عام انتخابات 2013کیلئے ملک بھر سے سچائی اور خلوص کے ساتھ عوام کی نمائندگی کیلئے باصلاحیت اور باکردار افراد کیلئے ’’درخواست فارم ‘‘ کا اجراء کردیا ہے اور کہا ہے کہ عام انتخابات 2013ء کیلئے ملک بھر سے موصول ہونے والے درخواست فارم کی ایم کیوایم کا پارلیمانی بورڈ جانچ پڑتال کرکے امیدواروں کا میرٹ کی بنیاد پر انتخاب کرے گا ۔رابطہ کمیٹی نے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک میں مثبت تبدیلی اور غریب و متوسط طبقے کے انقلاب کیلئے ایم کیوایم کے دفاتر سے عام انتخابات 2013کے درخواست فارم حاصل کریں اور انہیں پُر کرکے جمع کرائیں ۔یہ درخواست فارم ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر قائم مرکزی الیکشن سیل ، ملک بھر میں قائم ایم کیوایم کے زونل اور ڈسٹرکٹ دفاتر پر دستیاب ہوں گے جبکہ اس فارم کو ایم کیوایم کی ویب سائٹ www.mqm.orgسے بھی حاصل اور وہیں پُر بھی کیا جاسکتا ہے، فارم بالکل’’ فری‘‘ ہے اور ذات ، برادری اور قومیت اور مذہب کی تفریق سے بالاتر ہے ۔۔ عام انتخابات 2013کیلئے عوام کی نمائدگی کے خواہش مندوں کے لئے ایم کیوایم کے درخواست فارم کا اجراء منگل کے روز ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فارو ق ستار نے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں منعقدہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز محترمہ نسرین جلیل ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، ڈاکٹر نصرت اور رابطہ کمیٹی کے دیگر اراکین بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ ملک میں عام انتخابات 2013ء کیلئے ملک بھر سے حق پرست امیدواروں کی نامزدگی کے فارم کا اجرا ء کرتے ہوئے ہم دلی طور پر خوشی اور فخر محسوس کررہے ہیں ایم کیوایم نے ملک کے منتخب ایوانوں میں عملی طور پر غریب ومتوسط طبقے کی قیادت کو متعارف کراکرجو کارنامہ انجام دیا ہے اور اس کے ذریعے عوام کی جس طرح سے مثالی خدمت کی ہے اس پر ہم اللہ تعالیٰ کے بے حد شکر گزار ہیں اور ایم کیوایم کی کامیابی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی صحت و تندرستی ، درازی عمر کیلئے دعا گو ہیں ۔انہوں نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی واحد جماعت ہے جو غریب و متوسط طبقے کے حقوق کے حصول کیلئے زبانی جمع خرچ ، جھوٹے اور بے بنیادنعروں اور جھوٹے وعدوں کاسہارا نہیں لیتیبلکہ ایم کیوایم نے غریب ومتوسط طبقے کیلئے اپنی سیاسی جدوجہد کے آغاز کے شروع دن سے ہی عملی طور پرملک کے 98فیصد غریب ومتوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے پڑھے لکھے افراد کو کسی قومیت ، برادری ، مسلک اور مذہب کے تعصب کے بغیر صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر قومی و ، صوبائی اسمبلیوں ، سینیٹ اور بلدیاتی ایوانوں میں پہنچایا جہاں ملک کے غریب و متوسط طبقے کے پڑھے لکھے افراد کیلئے کوشش تو درکنا ر سوچنا بھی محال ہے بلکہ ان ایوانوں میں آنا ان کیلئے شجر ممنوعہ سمجھاجاتا تھا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں رائج فرسودہ نظام کے باعث سیاسی جماعتوں میں جس طرح سے موروثی سیاست ہے اس سے یہ جماعتیں ذاتی اور خاندانی ملکیت بن چکی ہیں اور موروثی سیاست کے باعث ان سیاسی جماعتوں کے سربراہان ، ان کے رہنماؤں کے عزیز واقارب اورچند خاندان ہی ملک پر مسلط ہوتے رہے ہیں جبکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین ملک کے واحدسیاسی رہنماء ہیں جنہوں نے کبھی بھی نہ تو قومی اسمبلی ، صوبائی اسمبلی ، سینیٹ حتیٰ کہ کونسلر تک کا الیکشن نہیں لڑا اور اپنے خاندان کے افراد کو بھی اس سے دور رکھ کر موروثی سیاست کے خاتمے کیلئے ایک قابل تقلید مثال قائم کی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم برسوں قبل ہی ملک کے منتخب ایوانوں میں جاگیرداروں ، وڈیروں ، سرمایہ داروں اور سرداروں کے درمیان سندھ کی سطح تک پڑھی لکھی غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی عوامی قیادت متعارف کراکر ملک میں 98فیصد غریب ومتوسط طبقے کے انقلاب کی بنیاد رکھ چکی ہے ، یہ انقلاب سندھ کی سطح تک محدود نہیں رہا بلکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ولولہ انگیز قیادت اوران کی ملک بھر کے 98فیصد غریب و متوسط طبقے کے حصول کیلئے انتھک جدوجہد کے باعث اب غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے ،منتخب حق پرست امیدواران آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی اسمبلیوں میں بھی موجود ہیں اور انشاء اللہ عام انتخابات 2013ء میں بھی ایم کیوایم صوبہ پنجاب ، صوبہ بلوچستان ، صوبہ خیبرپختونخوا اور اندرون سندھ سے غریب ومتوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے پڑھے لکھے اور عوامی خدمت کا عملی جذبہ رکھنے والے حق پرست امیدواروں کونہ صرف نامزد کرے گی بلکہ ملک بھر کے 98فیصد عوام کو ان کے حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ خوشگوار حیرت کے تحفے بھی دے گی ۔انہوں نے کہا کہ ملک کی سیاسی و مذہبی جماعتیں عام انتخابات میں ٹکٹوں کی فروخت کیلئے بازار لگاتی ہیں اور لاکھوں کروڑوں روپے میں پارٹی ٹکٹ فروخت کرکے امیدوار کھڑے کرتی ہیں حتیٰ کہ الیکشن کے درخواست فارم تک کے لئے خطیر رقم وصولی کرتی ہیں جس کے باعث غریب متوسطہ طبقہ سے تعلق رکھے والا پاکستانی درخواست فارم تک حاصل کرنے کا تصور نہیں کرسکتا جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ملک کی دیگر سیاسی پارٹیاں اپنے ذاتی مفادات اور ملک کے عوام کے وسیع تر مفاد سے کتنی مخلص ہیں حقیقت تو یہ ہے کہ عام انتخابات میں ٹکٹوں کی فروخت کے جمعہ بازار لگا کر ان پارٹیوں کی جانب سے عوام کوایسے نمائندے دیئے جاتے ہیں جو عوام کی خدمت کرنا تو درکنا ر الیکشن جیتنے کے بعد کبھی انہیں اپنی شکل تک نہیں دکھاتے ۔ اس حقیقت سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ایم کیوایم کے سوا کوئی جماعت ملک میں ایسی نہیں ہے جس نے ملک بھر کے غریب و متوسط طبقے کے پڑھے لکھے بلاصلاحیت اور میرٹ پر پورا اترنے والے افراد کا اس طرح عملی طور پر ہاتھ تھاما ، ان کی حوصلہ افزائی کی ، ان کی صلاحیتوں سے عوام کو فائدہ پہنچایا اور یہی وجہ ہے کہ آج ملک بھر کے عوام ایم کیوایم کوغریب و متوسط طبقے کا واحد سہارا تصور کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ملک بھرکی تمام قومیتوں کے درمیان سے غریب ومتوسط طبقے کی قیادت ملک بھر میں متعارف کرانے کا انقلابی سفر جاری رکھے گی اور جاگیردارانہ ، وڈیرانہ ، سرمایہ دارانہ اور سردارانہ نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے ۔ 
 

5/18/2024 10:12:17 PM