Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کے ہاتھوں رینجرزکے اہلکاروں کا اغوا اور بہیمانہ قتل قومی سلامتی کے اداروں پر حملے کے مترادف ہے۔ رابطہ کمیٹی


لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کے ہاتھوں رینجرزکے اہلکاروں کا اغوا اور بہیمانہ قتل قومی سلامتی کے اداروں پر حملے کے مترادف ہے۔ رابطہ کمیٹی
 Posted on: 3/7/2013 1
لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کے ہاتھوں رینجرزکے اہلکاروں کا اغوا اور بہیمانہ قتل قومی سلامتی کے اداروں پر حملے کے مترادف ہے۔ رابطہ کمیٹی
گینگ وارکے دہشت گردوں کے حوصلے اتنے بلندہوچکے ہیں کہ وہ اب عام شہریوں، تاجروں، دکانداروں اور صنعتکاروں کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں تک کوا پنی دہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں
آرمی چیف کی موجودگی میں رینجرزکے اہلکاروں کو اغوا اور قتل کرکے قومی سلامتی کے اداروں کامضحکہ اڑانے کی مذموم حرکت کی گئی
اگراس بربریت میں ملوث سفاک دہشت گردوں کوگرفتارنہ کیاگیاتو پولیس کی طرح رینجرز کا وقار بھی عوام کی نظروں میں گرجائے گا
ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان شہیداہلکاروں کے لواحقین، رینجرزکے افسران اوراہلکاروں کے غم میں برابرکے شریک ہیں
کراچی ۔۔۔ 7 مار چ 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کے ہاتھوں رینجرزکے اہلکاروں کے اغوااوربہیمانہ قتل کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رینجرزنیم فوجی ادارہ ہے جس کاتعلق براہ راست ملک کے اس مقتدرادارے سے ہے جس کااحترام تمام پاکستانی کرتے ہیں خواہ ان کاتعلق کسی بھی مذہبی یا سیاسی جماعت سے ہو۔ہم سمجھتے ہیں کہ رینجرز پر حملہ دراصل قومی سلامتی کے اداروں پر حملے کے مترادف ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کی تمام تردہشت گردی کے باوجودانکے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی جسکے نتیجے میں ان دہشت گردوں کے حوصلے اتنے بلندہوچکے ہیں کہ وہ اب عام شہریوں، تاجروں، دکانداروں اورصنعتکاروں کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں تک کوا پنی دہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں۔ دکھ اورتشویش کی بات یہ ہے کہ واقعہ اس روزپیش آیا جب چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پر ویزکیانی بھی کراچی ہی میں موجود تھے اورانہیں شہرمیں امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی جارہی تھی ۔ چیف آف آرمی اسٹاف کی موجودگی میں دہشت گردوں نے رینجرزکے اہلکاروں کواغوا اور قتل کرکے قومی سلامتی کے اداروں کامضحکہ اڑانے کی مذموم حرکت کی ہے ان کاکھلا مذاق اڑایاہے جوان اداروں کی عزت اوران کے وقارپر طمانچے مارنے کے مترادف ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ رینجرز کے اہلکاروں کاقتل انتہائی تشویشناک اورافسوسناک ہے ۔ اگراس بربریت میں ملوث سفاک دہشت گردوں کوگرفتارنہ کیاگیاتوخدشہ ہے کہ پولیس کی طرح رینجرزکاوقاربھی عوام کی نظروں میں گرجائے گا۔یہ محض رینجرزکے نہیں بلکہ پاکستان کے وقارکی بات ہے اور اس کانوٹس لیاجانا انتہائی ضروری ہے۔ رابطہ کمیٹی نے رینجرزکے شہیداہلکاروں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کااظہاربھی کیا اورکہاکہ ایم کیوایم اوراس کے تمام ذمہ داران وکارکنان شہیداہلکاروں کے لواحقین، رینجرزکے افسران اوراہلکاروں کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔
 
عبدالقادرپٹیل کی پریس کانفرنس سے بلی تھیلے سے باہرآگئی ہے،کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی
کراچی :۔۔۔7، مارچ2013ء 
ایم کیو ایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج و اراکین نے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادرپٹیل کی پریس کانفرنس جس میں انہوں نے اقرارکیاہے کہ کالعدم’’ امن کمیٹی کے لوگ ہمارے بھائیِ دوست ۔کارکن اور ساتھی ہیں اور ہم پیپلز امن کمیٹی کو اون کرتے ہیں‘‘پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ عبدالقادرپٹیل کی پریس کانفرنس سے بلی تھیلے سے باہرآگئی ہے ۔اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اگر عبد القادر پٹیل پیپلز امن کمیٹی کو اون کرتے ہیں تو کراچی کے ان سینکڑوں نوجوانوں کی گردن کٹی لاشوں کو بھی اون کرلیں کیونکہ پیپلز امن کمیٹی کے دہشت گردوں نے تحفہ میں کراچی کی ماؤں کو بھیجی تھی۔ انہوں نے کہاکہ اس بات سے نہ صرف کراچی بلکہ ملک کا بچہ بچہ اچھی طرح واقف ہے کہ لیاری گینگ وارکے نام سے بدنام زمانہ کالعدم امن کمیٹی کے دہشت گردوں نے شہر کراچی کا امن غارت کررکھاہے شہرمیں دہشت گردی،قتل وغارتگری،اغواء برائے تاؤن،بھتہ خوری اورلوٹ مارجسے دیگرجرائم کی سنگین وارداتوں روز کا معمول ہیں جس نے کراچی میں بدامنی کی فضاء قائم کررکھی ہے جبکہ اردوبولنے والے معصوم وبے گناہ شہریوں کوبسوں سے اتاراتارکران کوبہیمانہ تشددکانشانہ بناکر ان کے گلے کاٹنے کے واقعات میں لیاری گینگ وارکے دہشت گردملوث رہے ہیں جس کی باقاعدہ ویڈیوفلیمیں بھی جاری ہوئی ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ پیپلزپارٹی میں شامل عبدالقادرپٹیل جسے لوگ ہی پیپلزپارٹی کے اصل دشمن ہیں جواپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کیلئے بھٹوازم کوشدیدنقصان پہنچارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ بات بھی ریکارڈپرموجودہے کہ پیپلزپارٹی ان دہشت گردوں سے نہ صرف لاتعلقی کااعلان کرتی رہی ہے بلکہ سندھ حکومت نے کراچی میں امن قائم کرنے کیلئے ان دہشت گردوں کی سروں کی قیمتیں لگائی تھیں۔انہوں نے کہاکہ آج عبدالقادرپٹیل کی پریس کانفرنس امن کمیٹی کے دہشت گردوں کو اپنا بھائی تسلیم کرنے سے یہ بات بھی پوری دنیابالخصوص خودپیپلزپارٹی کے ان جیالے کارکنان پرعیاں ہوچکی ہے کہ جن کالیاری گینگ کی موجودگی میں لیاری میں داخلہ ممنوع ہے۔کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی نے پیپلزپارٹی کے جیالے کارکنوں کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وہ عبدالقادرپٹیل کی صورت میں پیپلز پارٹی میں موجودکالی بھیڑوں نکال باہرکریں۔انہوں نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری،مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیربدراورپیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کیاکہ عبدالقادرپٹیل کی پریس کانفرنس کاسنجیدگی سے نوٹس لیں اوراس کی وضاحت کریں۔ 

5/18/2024 1:18:45 PM