Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کی امدادکے سلسلے میں کوئی کسرنہ اٹھارکھی جائے۔الطاف حسین کی رابطہ کمیٹی کوہدایت


سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کی امدادکے سلسلے میں کوئی کسرنہ اٹھارکھی جائے۔الطاف حسین کی رابطہ کمیٹی کوہدایت
 Posted on: 3/5/2013 1
سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کی امدادکے سلسلے میں کوئی کسرنہ اٹھارکھی جائے۔الطاف حسین کی رابطہ کمیٹی کوہدایت
زخمیوں کے علاج معالجہ پربھرپورتوجہ دی جائے،ایم کیوایم کے کارکنان وذمہ داران اورخدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکارامدادی سرگرمیوں میں مزیدمحنت ولگن سے کام کریں۔ نائن زیروپررابطہ کمیٹی سے گفتگو
رابطہ کمیٹی نے الطاف حسین کوسانحہ کے متاثرین کیلئے ایم کیوایم کی جانب سے عباس ٹاؤن میں امدادی کیمپ کے قیام، علاقے کے دورے اوردیگرامدادی سرگرمیوں سے آگاہ کیا
لندن ۔۔۔5 مارچ2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کوسختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کی زیادہ سے زیادہ مددکریں اورمتاثرین کی امدادکے سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوئی کسرنہ اٹھارکھیں۔ انہوں نے یہ بات منگل کی شب ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیروپررابطہ کمیٹی سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ کراچی کے عباس ٹاؤن پر قیامت صغریٰ ٹوٹی ہے جس میں پچاس سے زائدافراد شہید اورسوسے زائد زخمی ہوگئے جبکہ سینکڑوں فلیٹس مکمل طورپر تباہ ہوگئے ہیں جن کے مکین اپنی عمربھر کی پونچی سے محروم ہوکربے گھرہوچکے ہیں۔ انہوں نے رابطہ کمیٹی کو ہدایت کی کہ سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کی ہرطرح سے مددکریں،زخمیوں کے علاج معالجہ پربھرپورتوجہ دی جائے اورمتاثرین کی امداد کے سلسلے میں ایم کیوایم کے کارکنان وذمہ داران اورخدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکارمزیدمحنت ولگن سے کام کریں۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی نے جناب الطاف حسین کوسانحہ کے متاثرین کیلئے ایم کیوایم کی جانب سے عباس ٹاؤن میں قائم کئے جانے والے امدادی کیمپ،عباس ٹاؤن کے دورے اوردیگرامدادی سرگرمیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

4/29/2024 2:11:28 AM